روزہ کی نیت کب کرنا ضروری ہے؟

10/19/2016 AZT-23071

روزہ کی نیت کب کرنا ضروری ہے؟


سلام! سحری میں آنکھ نہ کھلی نماز نہ پڑھی بعد میں پڑھی روزہ ہوجائیگا؟ (محمد دانیال)

الجواب بعون الملك الوهاب

اگر ماہِ رمضان  یا نفلی روزہ ہے تو ضحوۂ کبریٰ یعنی دوپہر سے پہلے  روزے کی نیت کرلی تو روزہ ہوجائیگا۔ اور اگر کسی روزے کی قضاء کا  روزہ ہے تو سحری بند ہونے سے پہلے نیت کا ہونا ضروری ہے،  لہذا اگر سحری کے بعد نیت کی تو  قضاء کا روزہ نہیں ہوگا۔  حوالہ: فتاویٰ فیض الرسول ، حصہ اول ، صفحہ، ۵۱۲، شبیر برادر لاہور۔

اور نماز اگر جان بوجھ کر چھوڑی تو روزہ ہوجائیگا مگر روزےکی روحانیت سے محروم رہے گا۔

  • مفتی محمد احسن
  • رئیس دارالافتاء مفتی محمد اکرام المحسن فیضی

متعلقہ

تجویزوآراء