میزان انوسٹمنٹ کمپنی میں سرمایہ کاری کرنا
میزان انوسٹمنٹ کمپنی میں سرمایہ کاری کرنا
میں ایک سرمایہ کاری کی کمپنی( میزان انوسٹمنٹ کمپنی) میں سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہوں۔ یہ کمپنی سرمایہ کاری پر اپنی وکالہ فیس کاٹ لیتی ہے اور پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مختلف کمپنیوں کے حصص (shares)خریدتی ہے اور حلال کاروبار والی کمپنیوں کے حصص خریدتی ہے۔ ان حصص کی قیمت میں اتار چڑھاؤ (نفع و نقصان) ہوتا رہتا ہے جو کہ رب المال ہی برداشت کرتا ہے۔ یہ عمل جائز ہے یا ناجائز؟(ڈاکٹر اسلم)
الجواب بعون الملك الوهاب
سود سے پاک کمپنیوں میں سرمایہ کاری کرنے اور معاون بننے، مدد کرنے میں پیسہ لگانا جائز ہے اورجو کمپنیاں بالواسطہ یا سودی ہیں یا سود کے لین دین میں کسی بھی طرح ملوث ہیں توان میں سرمایہ کاری کرنا اور ان میں کسی بھی طر ح معاون(مددگار) بننا حرام ہے۔