صحابہ کے گستاخ سے دوستی

10/05/2017 AZT-24858

صحابہ کے گستاخ سے دوستی


السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مفتی صاحب میرا سوال یہ ہے کہ جو حضرات صحابہ کرام (رضی اللہ عنھم) اور ازاوج مطہرات کی شان میں گستاخیاں کرتے ہیں ۔ ایسے لوگوں سے دوستی (Friendship ) کرنا، ان کی خوشی ،غمی میں شریک ہونا یا ان سے کسی قسم کا تعلق قائم کرنا کیسا ہے؟ برائے مہربانی رہنمائی فرما دیں۔ (اونگزیب، ننکانہ صاحب)

الجواب بعون الملك الوهاب

 صحابہ کرام رضون اللہ تعالیٰ علیہم اجمعیں اور ازاوج مطہرات کی شان میں گستاخی  اوربے ادبی بعض صورتوں میں کفر اور بعض صورتوں میں گمراہی اور بے دینی ہے ۔

 فتاوٰی شارح بخاری میں ہے ۔

صحابہ کرام کی توہیں کے مختلف مدارج ہیں ۔بعض توہیں یقینا کفر ہے ۔مثلاحضرت صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے صحابی ہونے کا انکار کرنا یا صحابہ کرام کو مطلقا منافق اس معنی کر کے کہنا کہ یہ حقیقت میں مسلمان نہیں تھے ۔دنیوی لالچ کی بنا پر زبان سے کلمہ پڑھ لیا تھا ۔حقیقت میں کافر تھے یہ کفر ہے ۔اور دوسری توہیں کی صورتیں گمراہی وبد دینی ہیں اور توہیں کرنے والا جہنم کا کتا ہے ۔مگر اس پر کفر کا فتوٰی نہیں ۔ جب تک توہیں کی نوعیت نہیں معلوم ہو گی قطعی حکم نہیں لگایا جا سکتا ۔(فتاوٰی شارح بخاری :ج۲،ص۴۷)

اسی طرح فتاوٰی رضویہ میں ہے 

دوم(یعنی شیعہ کی دوسری قسم ) تبرائی کہ عقاید کفریہ اجماعیہ سے اجتناب اور صرف سَبّ صحابہ رضی اللہ تعالٰی عنہم کا ارتکاب کرتاہو، ان میں سے منکران خلافت شیخین رضی اللہ تعالٰی عنہما اور انھیں برا کہنے والے فقہائے کرام کے نزدیک کافر و مرتد ہیں ۲؎ نص علیہ فی الخلاصۃ والھندیۃ وغیرھما (خلاصہ اور ہندیہ میں اس پر نص ہے۔ ت)

(۲؎ خلاصۃ الفتاوٰی    کتاب الفاظ الکفر    مکتبہ حبیبیہ کوئٹہ    ۴/۳۸۱)

مگر مسلک محقق قول متکلمین ہے کہ یہ بدعتی ناری جہنمی کلاب النار ہیں مگر کافر نہیں(فتاوٰی رضویہ:ج۱۰،ص۳۴۵)

خلاصہ کلام یہ کہ صحابہ کرام رضون اللہ تعالیٰ علیہم اجمعیں اور ازاوج مطہرات کی شان میں گستاخی  اوربے ادبی  کرنے والےیا تو کافر ہیں یا گمراہ ،بے دین ،بدعتی ناری جہنمی اور کلاب النار ہیں ۔اورکافروں ،بے دینوں اور گمراہ لوگوں سے دوستی کرنا،ان  کی خوشی غمی میں  شریک ہونا یا ان سے کسی قسم کا تعلق قائم کرنا  حرام اورسخت ناجائز جائز ہے ۔

قرآن مجید میں ہے ۔

لَا یَتَّخِذِ الْمُؤْمِنُوۡنَ الْکٰفِرِیۡنَ اَوْلِیَآءَ مِنۡ دُوْنِ الْمُؤْمِنِیۡنَۚ وَمَنۡ یَّفْعَلْ ذٰلِکَ فَلَیۡسَ مِنَ اللہِ فِیۡ شَیۡءٍ اِلَّاۤ اَنۡ تَتَّقُوۡا مِنْہُمْ تُقٰىۃًؕ وَ یُحَذِّرُکُمُ اللہُ نَفْسَہٗؕ وَ اِلَی اللہِ الْمَصِیۡرُ﴿۲۸﴾

مسلمان کافروں کو اپنا دوست نہ بنالیں مسلمانوں کے سوا  اور جو ایسا کرے گا اُسے اللّٰہ سے کچھ علاقہ نہ رہا مگر یہ کہ تم ان سے کچھ ڈرو اور اللّٰہ تمہیں اپنے غضب سے ڈراتا ہے اور اللّٰہ ہی کی طرف پھرنا ہے۔

اسی طرح قرآن مجید میں ہے ۔

یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تَتَّخِذُوا الْکٰفِرِیۡنَ اَوْلِیَآءَ مِنۡ دُوۡنِ الْمُؤْمِنِیۡنَؕ اَتُرِیۡدُوۡنَ اَنۡ تَجْعَلُوۡا لِلہِ عَلَیۡکُمْ سُلْطٰنًا مُّبِیۡنًا ﴿۱۴۴﴾

اے ایمان والو کافروں کو دوست نہ بناؤ مسلمانوں کے سوا کیا یہ چاہتے ہو کہ اپنے اوپر اللہ کے لئے صریح حجت کرلو ۔

اور حدیث مبارکہ میں ہے کہ،نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔

إن الله اختار لي أصحابي فجعلهم أصحابي وأصهاري، وسيجيء من بعدي قوم ينتقصونهم ويسبونهم فإن أدركتموهم فلا تناكحوهم ولا تؤاكلوهم ولا تشاربوهم ولا تصلوا معهم ولا تصلوا عليهم.(کنزالعمال:ج۱۸،ص۱۰)بیشک اللہ تعالیٰ نے میرے لئے میرے صحابہ کو چن لیا ہے اور اللہ تعالیٰ نے انہیں میرا ساتھی بنایا ہے ،اور ان قریب میرے بعد ایک قوم آئے گی  جوان کی شان میں کمی کرے گی اور انہیں گالیاں دے گی ،پس اگر تم انہیں پاؤ تو ان سے باہمی نکاح نہ کرواور نہ ہی باہمی کھاؤ اور نہ ہی باہمی پیؤاور نہ ہی ان  کےساتھ نماز پڑھو اور نہ ہی ان کی نماز جنازہ میں شریک ہو ۔

اور وقار الفتاوٰی میں ہے

مسلمان کو کسی غیر مسلم کے ساتھ دوستی اور محبت کے تعلقات رکھنا جائز نہیں ہے ۔لہٰذا صورت مسئولہ میں ایک ساتھ کھانا پکانا اور محبت کے تعالقات قائم رکھنا جائز نہیں ۔(وقار الفتاوٰی :ج۱،ص۲۴۵)

اسی طرح وقار الفتاوٰی میں ہے ۔

شیعوں کے متعلق ہر مسلمان جانتا ہے کہ وہ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا ؛پر تہمت لگاتے ہیں اور خلفاء ثلاثہ پر تبرا کرتے ہیں ۔۔۔ ان سے کسی قسم کے تعلقات قائم رکھنا جائز نہیں ۔

(وقارالفتاوٰی :ج۱،ص۲۹۱)

جولوگ صحابہ کرام (رضی اللہ عنھم) اور ازاوج مطہرات کی شان میں گستاخیاں کرتے ہیں ۔ ایسے لوگوں سے دوستی کرنا،ان  کی خوشی غمی میں  شریک ہونا یا ان سے کسی قسم کا تعلق قائم کرنا حرام اور سخت ناجائز ہے ۔

واللہ تعالیٰ اعلم ورسولہ اعلم

  • مفتی محمد سیف اللہ باروی
  • رئیس دارالافتاء مفتی محمد اکرام المحسن فیضی

متعلقہ

تجویزوآراء