روزے کی حالت میں استنجے میں مبالغہ نہ کرے
روزے کی حالت میں استنجے میں مبالغہ نہ کرے
روزے کی حالت میں پیچھے کے مقام پر پانی ڈالنے کا حکم ارشاد فرمائیں۔
الجواب بعون الملك الوهاب
صدر الشریعہ مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں:" مبالغہ کے ساتھ استنجا کیا، یہاں تک کہ حقنہ رکھنے کی جگہ تک پانی پہنچ گیا روزہ جاتا رہا اوراتنا مبالغہ چاہیے بھی نہیں کہ اس سے سخت بیماری کا اندیشہ ہے"۔
حوالہ: بہار شریعت، جلد 1، حصہ 5، صفحہ 887، مکتبہ المدینہ کراچی۔
عموماً جو استنجاء کیا جاتا ہے اس سے روزہ قطعاً نہیں ٹوٹتا۔