نام محمدﷺ نہ چومنے والا دیوبندی ہے؟

06/28/2016 AZT-20918

نام محمدﷺ نہ چومنے والا دیوبندی ہے؟


ہماری مسجد کے امام مجھ سے بولے تمہارے قریب جو آدمی نماز پڑھ رہا تھا وہ دیوبندی ہے کیونکہ جمعہ کی تقریر میں’’نامِ محمد آنے پر چومنے کے بہت فضائل بیان کئے مگر وہ آدمی نہیں چوما‘‘۔ کیا نہ چومنے کی بناء پر دیوبندی کہنا علماء کے نزدیک کفر ہے؟جواب بتانے والے مفتی اپنا نام اور کس جماعت سے تعلق رکھتے ہیں وہ بھی لکھ دیں۔ (سائل: حسنین احمد)

الجواب بعون الملك الوهاب

کسی بھی شخص کو بلا تحقیق دیوبندی کہنا درست نہیں ۔

ہاں! تقبیلِ ابہامین(انگوٹھے چومنے) کا منکر ،شعائرِ اہل سنت  کا منکر  ہے۔

  • مفتی محمد احسن
  • رئیس دارالافتاء مفتی محمد اکرام المحسن فیضی

متعلقہ

تجویزوآراء