علماء کی توہین کرنے والے کا حکم

09/06/2016 AZT-22387

علماء کی توہین کرنے والے کا حکم


السلام و علیکم کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلے میں اگرکوئی شخص یہ کہے کہ سب علماء کرام فسادی ہیں؟ جب کے حدیث مبارکہ میں آیا ہے کہ علماء آنبیا کرام کے وارث ہیں ۔ اس شخص کے متعلق کیا حکم ہے؟ قرآن و حدیث سے جواب عنائیت فرمائیں (محمد احمد رضا قادری رضوی ازہری)

الجواب بعون الملك الوهاب

علم کے سبب سے علماء کی توہین کرنے والا دائرہ اسلام سے خارج ہے۔  اس پر تجدیدِ ایمان اور اگر بیوی رکھتا ہے تو تجدیدِ نکاح ضروری ہے۔

امام ابن نجیم مصری علیہ الرحمہ لکھتےہیں: الِاسْتِهْزَاءُ بِالْعِلْمِ وَالْعُلَمَاءِ كُفْرٌ. ترجمہ: علم ور علماء کی توہین کفر ہے۔ حوالہ: الاشباہ والنظائر، باب الردۃ، صفحہ160، دار الکتب العلمیہ بیروت۔

  • مفتی محمد احسن
  • رئیس دارالافتاء مفتی محمد اکرام المحسن فیضی

متعلقہ

تجویزوآراء