بت وغیرہ کی تعظیم کرنا کیسا؟

12/24/2016 AZT-23839

بت وغیرہ کی تعظیم کرنا کیسا؟


معبودانِ کفّار پر پھول یا چڑہاوے چڑھانا کیسا ہے ؟اگر کوئی مسلمان ایسا کرےتوتجدیدِ ایمان اور نکاح کا کیا حکم ہوگا؟ (محمد آصف اللہ خان ، نارتھ ناظم آباد، کراچی)

الجواب بعون الملك الوهاب

فتاوى رضویہ میں ہے:" معبود انِ کفار پر پھول چڑھانا کہ ان کا طریقہِ عبادت ہے تو  یہ کفر ہے "۔ حوالہ: فتاوى رضویہ، جلد 14، صفحہ 672، رضا فاؤنڈیشن لاہور۔

فتاوى فقیہ ملت میں ہے:" لہذا مورتیوں پر پھول مالا چڑھانے والے کافر و مرتد ہیں خواہ وہ کسی کی مورتی ہو۔ایسے لوگوں پر لازم ہے کہ علانیہ توبہ  و استغفار کریں اور جو بیوی والے ہوں وہ تجدید نکاح بھی کریں"۔حوالہ: فتاوی فقیہ ملت، جلد ۱، صفحہ ۲۵، شبیر برادر لاہور۔

  • مفتی محمد احسن
  • رئیس دارالافتاء مفتی محمد اکرام المحسن فیضی

متعلقہ

تجویزوآراء