آن لائن ویب سائٹ سے کمانا کیسا؟
آن لائن ویب سائٹ سے کمانا کیسا؟
اسلام علیکم
Revenue sharing adverting Website پر Advertiment Buy کرتے ھین ھر رقم پر ٪120 واپس کرتی ھے یعنی $10 پر$11$ Dollar ۔۔۔۔ روزانع advertise دیکھنا پرتے ھین پھر بچت دیتے ھین ایسا کام جایز ھے یا نھین ؟
(قرب علی،گلشن حدید)
الجواب بعون الملك الوهاب
ایسا کا م جائز نہیں ۔اس لئے کہاس طرح کی کمپنیاں فراڈ اور دھوکہ پرمبنی ہوتی کیونکہ لوگوں کی رقم کی واپسی اور اس پر بچت کی ادائیگی یقینی نہیں ہو تی اور نہ ہی کمپنیاں اس کی گرنٹی دیتی ہیں ۔بلکہ اکثر کمپنیاں لوگوں کی رقم لے کر غائب ہو جاتی ہیں ۔لہٰذایہ کام فراڈ اور دھوکہ پر مبنی ہے اور جس کام میں فراڈ اور دھوکہ ہو وہ جائز نہیں ہوتا ۔واللہ تعالی ٰ اعلم ورسولہ اعلم