امام احمد رضا کے نام کے ساتھ"رضی اللہ عنہ" کیوں لگاتے ہیں؟
امام احمد رضا کے نام کے ساتھ"رضی اللہ عنہ" کیوں لگاتے ہیں؟
السلام علیکم،
امام احمد رضا کے نام کے ساتھ رضی اللہ عنہ کیوں لگاتے ہیں؟ برائے کرم جواب ارشاد فرما دیجئے۔
الجواب بعون الملك الوهاب
"رضی اللہ تعالی عنہ " کا معنی یہ ہے کہ اللہ تعالی ان سے راضی ہو، یہ دعائیہ کلمات ہیں۔ اور ہمارے عرف ورواج میں صحابہ کرام اور بزرگان دین دونوں کیلئے ان کے ادب واحترام میں یہ جملہ استعما ل ہوتاہے اور یہ کرنا جائز بھی ہے۔ حوالہ: الأذکار للنووی، صفحہ 118،دار الفكر ، بيروت – لبنان۔