وقف کا قبضہ دینے سے قبل استعمال کا حکم

08/17/2016 AZT-21956

وقف کا قبضہ دینے سے قبل استعمال کا حکم


اگر کوئی چیز وقف کر دے تو جب تک اس کی ملکیت میں نہ کر دے ہم استعمال کر سکتے ہیں؟ (تنویر حسین ولد محمد بشیر۔ عمان مسقط)

الجواب بعون الملك الوهاب

جب کوئی چیز وقف کردی تو وہ وقف کرنے والے کی ملک سے نکل جاتی ہےاور خالص اﷲ تعالیٰ کی مِلک قرار پاتی ہے۔  اوروقف کے صحیح ہونے کے ليے یہ ضرورنہیں کہ اُسکے ليے متولی مقرر کرے اور اپنے قبضہ سے نکال کر متولی کا قبضہ دلا دے بلکہ وقف کرنے والے  نے اگر اپنے ہی قبضہ میں رکھا جب بھی وقف صحیح ہے۔ اور اس کا استعمال ناجائز ہے۔ حوالہ: بہار شریعت، جلد2، حصہ 10، صفحہ524، مکتبہ المدینہ کراچی۔

  • مفتی محمد احسن
  • رئیس دارالافتاء مفتی محمد اکرام المحسن فیضی

متعلقہ

تجویزوآراء