سید کو نبی علیہ السلام کا بیٹا کہناکیسا؟
سید کو نبی علیہ السلام کا بیٹا کہناکیسا؟
السلام علیکم جناب عزت مآب مفتی صاحب!
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسلئے کے بارے میں کہ دورانِ خطاب خطیب صاحب ایک محترم و مکرم سید صاحب کی طرف اشارہ کر کے ایسا کہیں کہ " نبی رحمت صلى الله عليہ وآلہ وسلم کا یہ بیٹا بیٹھا ہوا ہے"
نوٹ: یقیناً شاہ صاحب ہمارے آقا و مولا صلى الله عليہ وآلہ وسلم کی نسلِ پاک میں سے ہیں مسئلہ پوچھنے کا مقصد یہ ہے کہ عام طور پرہمارے آقا و مولا صلى الله عليہ وآلہ وسلم سے نسبت ظاہر کرنے کے لئے دوسرے الفاظ استعمال کے جاتے ہیں۔۔۔۔اللہ اور اس کے آخری رسول،رحمت عالم ، امام الانبیاءصلى الله عليہ وآلہ وسلم ہمیں ہر طرح کی بے ادبی سے محفوظ رکھے آمین۔۔۔
الجواب بعون الملک الوہاب
ایسا کہنے میں شرعاً کوئی حرج نہیں ہے کیونکہ عموماً اس سے مراد یہی لیا جاتا ہے کہ یہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اولاد پاک سے ہیں۔