کھانے سے اگر بال نکلے تو کیا حکم ہے؟
کھانے سے اگر بال نکلے تو کیا حکم ہے؟
السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ۔کیا فرماتے ہین علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کھانے یا پینے والی کسی چیز سے بال نکل آئے تو اس کا کیا حکم ہے۔ برائے مہربانی ارشاد فرما دیں۔
الجواب بعون الملك الوهاب
کھانے پینے والی چیز سے اگر بال نکل آئے تو بال نکال کر اس چیز کو بلا کراہت کھانا پینا جائز ہے جب کہ اس میں کوئی نجاست لگی ہوئی نہ ہو۔ بال نکلنے کی وجہ سے اس چیز کو پھینک دینا منع ہے اوررزق کو ضائع کرنا ہے۔
واللہ تعالی اعلم و رسولہ اعلم