ہوائی جہاز پر روزہ افطار کب کرے؟
ہوائی جہاز پر روزہ افطار کب کرے؟
جہاز پر ہونے کی وجہ سے سورج نظر آ رہا ہے جبکہ اس جگہ کے شہر والے افطار کرچکے ہیں تو کیا شہر کا اعتبار کرتے ہوئے روزہ افطار کرسکتا ہے؟
الجواب بعون الملك الوهاب
فتاوى فقیہ ملت میں ہے:"جب ہوائی جہاز پر سفر کرنے والے کو سورج نظر آ رہا ہے تو شہر کے برابر جہاز پہنچنے پر اس شہر کے وقت کے اعتبار سے روزہ افطار کرنا ہرگز جائز نہیں کہ اس کے حق میں ابھی سورج غروب ہی نہیں ہوا، لہذا اس پر لازم ہے کہ جب اوپر کے اعتبار سے سورج غروب ہونے کا یقین ہوجائے تب روزہ افطار کرے"۔[فتاوی فقیہ ملت، کتاب الصوم، جلد 1، صفحہ341، شبیر برادرز لاہور]۔