(جامع مسجد کےہوتے ہو ئے چھوٹی مسجد میں نماز جمعہ کا حکم)
(جامع مسجد کےہوتے ہو ئے چھوٹی مسجد میں نماز جمعہ کا حکم)
الجواب بعون الملك الوهاب
اب جب نماز جمعہ میں مسجد نمازیوں سےبھرجاتی ہے تو اس میں نماز جمعہ جائز ہے ۔کیونکہ شہروں میں ایک ایک محلہ اور ایک ایک گلی میں چھوٹی بڑی کئی کئی مساجد ہوتی ہیں اور جمعہ کے دن نماز جمعہ میں تمام مساجد نمازیوں سے بھری ہوتی ہیں اور سب کے اندر نماز جمعہ جائزہوتی ہے۔اسی طرح مسئولہ صورت میں اگرچہ آپ کے محلہ میں دو جامع مساجد اور ایک چھوٹی مسجد ہےاور وہ چھوٹی مسجد بھی نماز جمعہ میں نمازیوں سے بھر ہوتی ہےتو اس چھوٹی مسجد میں بھی نماز جمعہ جائز ہے۔
اس طرح کےایک اورسوال کےجواب اعلیٰ حضرت امام اہلسنت امام احمد رضا خان قادری بریلوی ی علیہ رحمۃ الرحمٰن لکھتے ہیں ۔ جامع مسجد وہی ایک مسجد ہے شہر میں متعدد جگہ جمع ہونے کی ممانعت نہیں، جمعہ کے لئے کم سے کم امام کے سواتین آدمی ہوں مگر جمعہ وعیدین کا امام ہر شخص نہیں ہوسکتا وہی ہوگا جو سلطان اسلام ہو یا اس کا نائب یا اس کا ماذون، اور ان میں کوئی نہ ہو تو بضرورت جسے عام نمازی امامِ جمعہ مقرر کرلیں، جمعہ کا زیادہ ثواب جامع مسجد میں ہے مگر جبکہ دوسری جگہ کا امام اعلم وافضل ہو (فتاوٰی رضویہ :ج۸ص۹۷)۔ واﷲتعالٰی اعلم