اے جمیؔلِ قادری ہوشیار ہو ہوشیار ہو

قطعہ تاریخ انتقال منشی عاشق حسین خان صاحب مرحوم بریلوی

اے جمیؔلِ قادری ہوشیار ہو ہوشیار ہو
ذات باقی کے سوا باقی نہیں ہے کوئی شے

پیر کی شب بست و یک ماہ صفر بارہ بجے
کر گئے عاشق حسین اس منزل کو طے

سال رحلت کی مجھے تھی فکر ہاتف نے کہا
گلشن ِفردوس عاشق کی دلہن تاریخ ہے

قبالۂ بخشش


متعلقہ

تجویزوآراء