بہت ہی مُقرَّب ، شب قدر ہے

شب قدر

بہت ہی مُقرَّب ، شب قدر ہے
بڑی عالی منصب، شب قدر ہے

معلم ہیں ،،،قرآن کی،،، آیتیں
ہدایت کا مکتب،،شب قدر ہے

طلب ہی، یہاں ہے ادائے طلب
ملے گا ،، جو مطلب شب قدر ہے

خلوص عمل لے کے آیا ہے جو
وہی رب سےاقرب ، شب قدر ہے

نہیں اِسکارستہ بھی، منزل سےکم
چلو ڈھونڈھ لیں، کب شب قدر ہے

شبِ"بِست و ہفتم"کو ہے فوقیت
کہ یہ رات اغلب ،شب قدر ہے

جھکا ہی رہے، بس سر بندگی
رہیں سب مؤدّب، شب قدر ہے

بدوں پرعنایت کی ہےخاص رات
کہ نیکوں کی ہر شب،شب قدر ہے

اگر ہم سے ، اللہ راضی ہوا
ہمارے لیے تب شب قدر ہے

جو نادم ہوے، انکی بخشش ہوئ
یہ نسخہ مُجرَّب شب قدر ہے

فریدی، جبیں اپنی سجدے میں رکھ
یہی سب سے انسب، شب قدر ہے

از محمد سلمان رضا فریدی مصباحی


متعلقہ

تجویزوآراء