منظوم دعوت نامہ برائے عرسِ اعلیٰ حضرت

منظوم دعوت نامہ
برائے عرسِ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خاں فاضل بریلو ی قُدِّسَ سِرُّہٗ
[مؤرّخہ ۷؍دسمبر ۲۰۱۵ء مطابق۲۴؍صفر المظفّر ۱۴۳۷ھ(۲۵؍ ویں شب)، بمقام: میمن مسجد مصلح الدین گارڈن (سابقہ کھوڑی گارڈن)، کراچی]
منجانب: انجمن ضیائے طیبہ ،کراچی

رضا کا عرس آیا بہاریں ساتھ لایا
لو پھر ماہِ صفر نے چمن دل کا، کِھلایا
مبارک اہلِ دل کو! رضا کا عرس آیا
رضا کا عرس آیا بہاریں ساتھ لایا

یہ آیا عرسِ احمد رضا ستّانوے واں
تو گویا جشنِ صد سالہ بھی نزدیک آیا
رضا کا عرس آیا بہاریں ساتھ لایا

ضیائے طیبہ عرسِ رضا پھر کر رہی ہے
گزشتہ سالوں میں بھی شرف اس نے یہ پایا
رضا کا عرس آیا بہاریں ساتھ لایا

ہیں شہ محفوظِ حق اور حسین احمد مقرّر
خطابوں سے جنھوں نے سدا جادو جگایا
رضا کا عرس آیا بہاریں ساتھ لایا

وہیں عبد المجید اور محسن فیضی بھی تو
خطابوں سے کریں گے ہدایت کے عطایا
رضا کا عرس آیا بہاریں ساتھ لایا

خطابوں کے علاوہ، ثنا خوانیّ و لنگر
یہی وہ سلسلہ ہے سدا جو چلتا آیا
رضا کا عرس آیا بہاریں ساتھ لایا

وہیں پر ہو گی اُن سب ہی کی دستار بندی
ضیائے طیبہ نے جن کو بھی حافظ بنایا
رضا کا عرس آیا بہاریں ساتھ لایا

جناب اشفاق احمد، جو تھے رضویّ و مفتی
اِسی تقریب میں اُن کا چہلم طے ہے پایا
رضا کا عرس آیا بہاریں ساتھ لایا

ہے عرسِ اعلیٰ حضرت کی اِس تقریب پر، شاہ
تراب الحق کی پھر سرپرستی کا بھی سایا
رضا کا عرس آیا بہاریں ساتھ لایا

دسمبر سات کو، نو بجے شب، پیر کا دن
رضا کے عرس کو اب یہی دن طے ہے پایا
رضا کا عرس آیا بہاریں ساتھ لایا

تمامی اہلِ سنّت کو دعوت عرس کی ہے
ضیائے طیبہ نے ہے بہ صد چاہت بلایا
رضا کا عرس آیا بہاریں ساتھ لایا

سو میمن مسجدِ مصلح الدّیں گارڈن میں
ہوں حاضر عرس میں سب کہ ہو رحمت کا سایا
رضا کا عرس آیا بہاریں ساتھ لایا

معزّز شخصیات و گرامی قدْر علما
سدا تشریف لائے ہمارا دل بڑھایا
رضا کا عرس آیا بہاریں ساتھ لایا

ہیں جو اِس انجمن کے اراکین اور بانی
یہ دعوت نامہ اُن کی طرف سے سب نے پایا
رضا کا عرس آیا بہاریں ساتھ لایا

ضیائے طیبہ کا ہے یہ دعوت نامہ، جس کو
نؔدیم احمد نے شعروں کے رنگوں سے سجایا
رضا کا عرس آیا بہاریں ساتھ لایا


متعلقہ

تجویزوآراء