ہے ایک سے ایک لکھنے والا قصیدہ
سب سے اچھا قصیدۂ معراجیہ
ہے ایک سے ایک لکھنے والا قصیدہ معراجِ مصطفیٰ ﷺ کا
رضا نے لکھا ہے سب سے اچھا قصیدہ معراجِ مصطفیٰ ﷺ کا
عظیم شاعر جناب محسن گئے تھے کاکوری سے بریلی
سُنانے احمد رضا کو اپنا قصیدہ معراجِ مصطفیٰ ﷺ کا
سنائے دو شعر ظہر میں، پھر ہُوا یہی طے کہ عصر پڑھ کر
سُنایا جائے گا پھر بَقِیَّہ قصیدہ معراجِ مصطفیٰﷺ کا
تو اِتنے میں، یہ ہُوئی کرامت کہ عصر سے پہلے اعلیٰ حضرت
رضا نے لکھ ڈالا اپنا پورا قصیدہ معراجِ مصطفیٰ ﷺ کا
سو عصر کے بعد، خود رضا نے کی ذکر محسن سے اپنی خواہش
یہ عرض ہے سُن لیں پہلے میرا قصیدہ معراجِ مصطفیٰ ﷺ کا
رضا سے سُن کر قصیدہ، محسن نے داد دی اورکہا کہ اب میں
سُناؤں کیا سُن کے اِتنا عمدہ قصیدہ معراجِ مصطفیٰ ﷺ کا
ہُوا یوں پھر وہ عظیم شاعر وہ پیارے محسن وہاں سے لوٹے
بِنا سُنائے ہی اپنا پیارا قصیدہ معراجِ مصطفیٰ ﷺ کا
امام احمد رضا کا ہو یا جناب محسن کا، یوں تو اِن میں
ہر ایک اپنی جگہ ہے اعلیٰ قصیدہ معراجِ مصطفیٰ ﷺ کا
نؔدیم! لیکن، گواہی یہ دے رہا ہے خود اِعترافِ محسن
رضا نے اُن سے بھی اچھا لکھا قصیدہ معراجِ مصطفیٰ ﷺ کا
ندیم احمد نؔدیم نورانی
۲۹؍ جمادی الآخر ۱۴۴۱ھ
پیر، 24؍ فروری 2020ء