ہیں افضل خلق میں بعد از پیمبر

حضرات خلفائے راشیدین رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین کے بارے میں مصنف مدظلہ کا مسلک

ہیں افضل خلق میں بعد از پیمبر
ابوبکر﷜ و عمر﷜ عثمان﷜ و حیدر﷜
ہیں گلزارِ محمّدﷺ کے گلِ تر
ابوبکر﷜ و عمر﷜ عثمان﷜ و حیدر﷜
عرب کے چاند کے تابندہ اختر
ابوبکر﷜ و عمر﷜ عثمان﷜ و حیدر﷜
ہیں اصحابِ نبیﷺ میں سب سے بر تَر
ابوبکر﷜ و عمر﷜ عثمان﷜ و حیدر﷜
مِری آنکھوں میں میرے دل کے اندر
ابوبکر﷜ و عمر﷜ عثمان﷜ و حیدر﷜
الہی نزع میں ہو میرے لب پر
ابوبکر﷜ و عمر﷜ عثمان﷜ و حیدر﷜
تمہارا جو ہو کب کھائے وہ ٹھوکر
ابوبکر﷜ و عمر﷜ عثمان﷜ و حیدر﷜
درِ محبوبِ حق ہے آپ کا دَر
ابوبکر﷜ و عمر﷜ عثمان﷜ و حیدر﷜
تمہیں سے بِھیک ملتی ہے برابر
ابوبکر﷜ و عمر﷜ عثمان﷜ و حیدر﷜
تمہارا ہو، وہ بد مذہب ہے کیونکر
ابوبکر﷜ و عمر﷜ عثمان﷜ و حیدر﷜
ہو اس پر بھی نگاہِ مہر پَرور
ابوبکر﷜ و عمر﷜ عثمان﷜ و حیدر﷜
تمہارے کوچہ کا ذرّہ ہے اختؔر
ابوبکر﷜ و عمر﷜ عثمان﷜ و حیدر﷜


متعلقہ

تجویزوآراء