ہم پر ہے احساں آپ کا صدیق اکبر اَلْمَدَدْ
منقبت خلیفہ اول بلا فصل امیر المو منین سیدنا صدیق اکبر
ہم پر ہے احساں آپ کا صدیق اکبر اَلْمَدَدْ
جاری ہے فیضاں آپ کا صدیق اکبر اَلْمَدَدْ
آپ اَمَنَّ النَّاس ہیں آقا کا یہ فرمان ہے
امت پہ احساں آپ کا صدیق اکبر اَلْمَدَدْ
ہے آپ کی صِدِّیْقِیَتْ مَخْتُوم اَزْوَحْیِ اِلٰہ
ظاہر ہے عنواں آپ کا صدیق اکبر اَلْمَدَدْ
وہ دین سے خارج ہوا جس نے نہ مانا آپ کو
شاہد ہے قرآں آپ کا صدیق اکبر اَلْمَدَدْ
سب نیکیاں قرباں کریں فاروق اعظم آپ پر
رتبہ ہے ذی شاں آپ کا صدیق اکبر اَلْمَدَدْ
صدقہ رسول پاک ﷺ کا ہم کو بھی کردیجے عطا
جیسا ہے ایقاں آپ کا صدیق اکبر اَلْمَدَدْ
عثماں علی کا واسطہ طیبہ میں پھر بلوائیے
حاؔفظ ہے حساں آپ کا صدیق اکبر اَلْمَدَدْ
(۲۲ جمادی الاول ۱۴۱۶ھ ۔ ۱۶ نومبر ۱۹۹۵ء )