ارشادِ کُنتُ کَنز کی توضیح ،لاجواب

ارشادِ کُنتُ کَنز کی توضیح ،لاجواب
حسنِ ازل کی آپ ہیں تشریح ،لاجواب

اُن کے جمالِ ذات سے ربِ قدیر کی
تحمید ، بے مثال ھے، تسبیح ، لاجواب

چہرہ ھے والضُحیٰ تو ھے وَ اللَیل زلفِ شاہ
عشاق کی نظر میں ھے تلمیح ،لاجواب

نسبت سےاُنکی ہوگئی کیا ہی بلندتر
اُمت نے پائی خیر سے ترجیح، لاجواب

سیرت کےگل کھلائے ہیں کانٹوں کوچھانٹ کر
کی آپ نے نفوس کی تنقیح، لاجواب

ملتاھے اطمنان غمِ روزگار سے
جو نعت میں قلب کی تفریح ، لاجواب

سیفی تمام خلق میں افضل ہیں سب سے وہ
آیات میں ھے فضل کی تصریح ، لاجواب

سیدشاکر حسین سیفی


متعلقہ

تجویزوآراء