خدا کا فضل ہیں ہم پر ہمارے مفتی اعظم
خدا کا فضل ہیں ہم پر ہمارے مفتی اعظم
نبی کے بھی ہیں یہ پیارے ہمارے مفتی اعظم
فیضان مہر و رضا ہیں پر نور یہ
مرشدی سردار کے پیارے ہمارے مفتی اعظم
برستا نور ہے ہر آن ان کے چہرے پر
فیض شفیع کے دھارے ہمارے مفتی اعظم
کی ہے وقف زندگی انہوں نے دین کی خاطر
جہانِ علم کے تارے ہمارے مفتی اعظم
جہاں میں کی ہیں روشن انہوں نے علم کی شمعیں
قندیل نور کے پارے ہمارے مفتی اعظم
فاذکرونی اذ کرکم کا ہوئے ہیں یہ مظہر
کہ ہر جانب ہیں یہ نعرےہمارے مفتی اعظم
دعا کرتا ہوں میں رب سے کہو آمین سب مل کے
رہیں تادیر ہم میں یہ ہمارے مفتی اعظم
کیوں نہ ہوں ہم نازاں ہماری نسبت پر
کہ ہم ان کے ہیں اور یہ ہیں ہمارے مفتی اعظم
عاصیؔ تیری بخشش کا یہی سامان ہے پیارے
حامی ہوں گے محشر میں ہمارے مفتی اعظم