مدحتِ سرورِدیں میرےمحب نےلکھی

تاریخ طبع ازجناب منشی رضاعلی صاحب رضوی نقشہ نویس بریلوی

مدحتِ سرورِدیں میرےمحب نےلکھی
بالیقیں گلشن ِفردوس کی ہوگی یہ سبیل

واہ واہ کہہ کےرضانےیہ لکھاطبع کاسن
چمن ِنعت کاگلدستہ ہےدیوان ِجمؔیل(۱۳۴۱ھ)
ایضاً
یہ گلدستۂ نعت کیسااچھاہے
کہ خوشبوسےجس کی معطرزمن ہے

ثنائےنبی مدحت غوثِ اعظم
کہیں ہےگلاب اورکہیں یاسمن ہے

خیال سن طبع آیارضاکو
کہ میرےمکرم کاپیاراسخن ہے

سرباغ سےلےکےتاریخ لکھی
مہک ہےرضؔاکی تورنگ ِحسن ہے(۱۹۲۰ھ)

قبالۂ بخشش


متعلقہ

تجویزوآراء