زمانے بھر میں ممتاز و جدا ہونا مبارک ہو

زمانے بھر میں ممتاز و جدا ہونا مبارک ہو
(ممتاز قادری کے نام )
عرض نمودہ : ڈاکٹر محمد حسین مُشاہدرضوی 
 
نبی کی شانِ اقدس پہ فدا ہونا مبارک ہو
زمانے بھر میں ممتاز و جدا ہونا مبارک ہو
 
چلے آ مطمئن ہوکر ، چلے آ مطمئن ہوکر
تری خاطر ملائک کی ندا ہونا مبارک ہو
 
جنازہ دے رہاتھا یہ گواہی حق پہ ہے ممتاز
ترا ممتاز ، محبوبِ خدا ہونا مبارک ہو
 
میں ہوں ممتاز ہاں ممتاز ہاں ممتاز ہوں میں بھی
زمانے بھر میں اب ایسی صدا ہونا مبارک ہو
 
نشانِ منزلِ الفت ترا مرقد بنے گا اب
تری تربت پہ رحمت کی رِدا ہونا مبارک ہو
 
قیامت تک پڑھے جائیں گے خطبے تیری چاہت کے
گلستانِ عقیدت میں فدا ہونا مبارک ہو
 
چلیں گے کاروانِ اہل حق تیری قیادت میں
محبت کی ڈگر کا مقتدا ہونا مبارک ہو
 
مشاہدسرخرو ہوں گے نبی کے نام لیوا سب 
نبی کے در کا تیرا بھی ، گدا ہونا مبارک ہو

 


متعلقہ

تجویزوآراء