علمائے اسلام  

محمد جلال الدین قادری رضوی

محقق دوراں حضرت مولانا محمد جلال الدین قادری رضوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:محمد جلال الدین ۔کنیت:ابوسعید۔لقب:محقق دوراں،مفسرقرآن۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:مولانا محمد جلال الدین قادری بن  حضرت مولانا خواج دین بن خدابخش بن شرف دین۔(رحمۃ اللہ علیہم)  آپ  کے والدِ گرامی باعمل عالمِ دین تھے۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت یکم جمادی الثانی/1357ھ/29جولائی/ 1938ء ،بروزجمعۃ المبارک اپنے آبائی گاؤں موضع "چوہدو"تحصیل کھار...

فقیہ افخم حضرت مولانا محمد عثمان نورنگ زادہ

  فقیہ افخم حضرت مولانا محمد عثمان نورنگ زادہ عارف باللہ حضرت مخدوم نور اللہ نورنگ رحمتہ اللہ علیہ (متوفی ۹۹۴ھ) کے خاندان کے چشم و چراغ ، رجال السند کے سر فراز موتی ، نامور عالم دین ، فقیہ افخم حضرت مولانا محمد عثمان نورنگ زادہ سنی حنفی قادری کی ولادت گوٹھ کھورواہ (تحصیل گولا رچی ضلع بدین ) میں حافظ محمد کے گھر ہوئی۔ نور نگ کی وجہ تسمیہ : مخدوم نور اللہ کو کسی معترض نے طنزیہ کہا :پیری مرید ی کے لئے شرط ہے کہ سید ہوں اور تم کون ہو؟(یعنی ت...

ڈاکٹر سید حامد حسن بلگرامی

ڈاکٹر سید حامد حسن بلگرامی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی:مولانا ڈاکٹر حامد حسن بلگرامی۔لقب:مفسرِ قرآن،جامع علوم جدیدہ وقدیمہ۔سلسلۂ نسب اس طرح ہے:مولاناڈاکٹر سید حامد حسن بلگرامی بن سید محمود بلگرامی۔علیہماالرحمہ۔آپ کاآبائی علاقہ بلگرام (ہند)ہے۔یہی وجہ ہے کہ وطن کی نسبت نام کا جزو بن گئی۔آپ خاندانی طور پر زیدی واسطی سادات خاندان سےتعلق رکھتےتھے۔ساداتِ بلگرام کاسلسلۂ نسب حضرت امام زین العابدین﷜تک منتہی ہوتاہے۔اس خاندان میں بڑےبڑےاولیاءِعظا...

مولانا غلام محی الدین بگوی

مولانا غلام محی الدین بگوی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی:مولانا غلام محی الدین بگوی۔لقب:فاضلِ اجل،عالم  ِبےبدل۔سلسلۂ نسب اس طرح ہے:مولانا غلام محی الدین بن حافظ نور حیات بن حافظ محمد شِفا بن حافظ نور محمد بگوی علیہم الرحمہ۔آپ﷫کاتعلق  ایک علمی خاندان سے تھا۔علم کےساتھ ساتھ تقویٰ کی دولت سےبھی مالا مال تھے۔بالخصوص آپ کےوالد گرامی حافظ نور حیات﷫شب بیداراور باعمل حافظ ِ قرآن اور صاحبِ کرامات تھے۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت بر...

ملک العلماء قاضی شہاب الدین دولت آبادی

ملک العلماء قاضی شہاب الدین دولت آبادی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی: قاضی شہاب الدین احمد۔لقب:ملک العلماء،زاولی۔تخلص: سلسلہ ٔ نسب اس طرح ہے:ملک العلماء قاضی شہاب الدین احمد بن شمس الدین بن عمر دولت آبادی علیہم الرحمۃ۔مختلف تذکروں کی کتب میں آپ کانام ’’احمد بن عمر‘‘بھی آیا ہے۔لیکن قاضی شہاب الدین دولت آبادی کےنام سے معروف ہیں۔(حاجی خلیفہ:ج2)۔ تاریخِ  ولادت: آپ کی ولادت باسعادت ساتویں سن ہجری کودولت آباد ہندوست...

ملک العلماء قاضی شہاب الدین دولت آبادی

ملک العلماء قاضی شہاب الدین دولت آبادی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی: قاضی شہاب الدین احمد۔لقب:ملک العلماء،زاولی۔تخلص: سلسلہ ٔ نسب اس طرح ہے:ملک العلماء قاضی شہاب الدین احمد بن شمس الدین بن عمر دولت آبادی علیہم الرحمۃ۔مختلف تذکروں کی کتب میں آپ کانام ’’احمد بن عمر‘‘بھی آیا ہے۔لیکن قاضی شہاب الدین دولت آبادی کےنام سے معروف ہیں۔(حاجی خلیفہ:ج2)۔ تاریخِ  ولادت: آپ کی ولادت باسعادت ساتویں سن ہجری کودولت آباد ہندوست...

بحر العلوم مولانا محمد عبد القدیر صدیقی حسرت

بحر العلوم مولانا محمد عبد القدیر صدیقی حسرت رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی:حضرت مولانا محمد عبدالقدیر صدیقی﷫۔لقب:حسرت۔سلسلہ نسب اس طرح ہے:مولانا محمد عبدالقدیر  صدیقی﷫ بن مولانا محمد عبدالقادر صدیقی﷫۔والد کی طرف سے آپ کا سلسلۂ نسب حضرت صدیق اکبر ﷜ سے اور والدہ ماجدہ کی طرف سے حضرت امام حسین ﷜ سے ملتا ہے۔والد کی طرف سے صدیقی اور والدہ کی طرف سےحسینی ہیں۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 27/رجب المرجب 1288ھ  کومحلہ قاضی پورہ &nbs...

حضرت صاحبزادہ محمد داراشکوہ قادری

حضرت صاحبزادہ محمد داراشکوہ قادری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ حضرت ملّا شاہ بدخشانی کا نامور مرید و خلیفہ، ظاہری و باطنی اوصاف کا جامع، بادشاہ صورت اور درویش سیرت تھے۔ مسائل تصوّف اور سلوک و عرفان سے بڑی دلبستگی تھی۔ حضرت شیخ محمد میاں میر﷫ کی خدمت میں بھی حاضر رہ کر اخذِ فیض کیا تھا۔ اپنے مرشد کی طرح نظریۂ وحدۃالوجود(ہمرادست) کے زبردست حامی و مبلّغ تھے۔ متعدد کتب کے مولّف و مصنّف ہیں۔ نظم و نثر پر مہارتِ کامل رکھتے تھے اور اپنے خیالات کو بڑی خوبی و آز...

حضرت مولانا مشتاق احمد کانپوری

حضرت مولانا مشتاق احمد کانپوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ بڈلاڈ اضلع حصار صوبہ پنجاب وطن، کانپور مولد، مشہور زمانہ عالم و عارف و مدرس حضرت مولانا شاہ احمد حسن کانپویر کے فرزند اکبر، حافظ قرآن، والد ماجد اور اپنے خالو حضرت محدث سورتی، اور والد ماجد کے تلمیذ رشید صاحب ورع وتقویٰ حجرت مولانا شاہ محمد عبید اللہ پنجابی کانپوری سے تحصیل وتکمیل علوم متداولہ و متعارفہ کیا،۔۔۔۔۔ معلمی کی ابتداء والد کے مدرسہ دار العلوم مسجد رنگیان کانپور سے کی، بارہ تریہ برس ...

حضرت پیر سید علی اصغر شاہ صاحب

 حضرت پیر سید علی اصغر شاہ صاحب علیہ الرحمۃ موت العالم موت العالم ایبٹ آباد کی مشہور روحانی شخصیت سجادہ نشین دربارعالیہ گهڑی پنہ شریف نواں ایبٹ آباد پیرسیدعلی اصغرشاہ صاحب بروز منگل مورخہ 20 ذوالحجۃ 1438 ہجری بمطابق 12 ستمبر 2017ء کو وصال فرما گئے ہیں۔ انا للہ وانا الیہ راجعون آپ کی نماز جنازہ بروز منگل مورخہ 20 ذوالحجۃ 1438 ہجری بمطابق 12 ستمبر 2017ء عصر کی نمازکے بعد کرکٹ اسٹیڈیم جوگن نواں ایبٹ آباد میں اد کی گئی۔...