حضرت مولانا صوفی خالد علی بریلوی
زبدۃُ السالکین صوفی مولانا خالد علی خاں قادری رضوی مھتمم دار العلوم مظہر اسلام مسجد بی بی جی صاحبہ بریلی ولادت حضرت مولانا صوفی خالد علی خاں رضوی بن مولانا ساجد علی خاں بریلوی محلہ گڑھیار بریلی شریف میں ۱۸؍شعبان المعظم ۱۳۵۵ھ؍۱۹۳۶ء کو پیدا ہوئے۔ حضور مفتی اعظم قدس سرہٗ نے چار سال کی عمر میں بسم اللہ خوانی کرائی۔ خاندانی حالات مولانا صوفی خالد علی خاں بریلوی کے والد ماجد مولانا ساجد علی خاں علیہ الرحمہ بڑے ہی متورع شخصی...