علمائے اسلام  

حضرت للہ درویش

حضرت للہ درویش علیہ الرحمۃ صاحب کرات بزرگ تھے، ان کا مشہور قول ہے کہ اگر لوگوں کو مناجات نیم  شبی کی لذت واجابت کا علم ہوجائے تو کوئی بھی کسی درویش کے پاس نہ جائے اور ہر شخص بلاوسیلہ  اپنی مراد پائے، مکلی میں آپ کا مزار ہے۔ (تحفۃ الطاہرین ص ۴۷) (تذکرہ اولیاءِ سندھ )...

حضرت لونگ پیر

حضرت لونگ پیر علیہ الرحمۃ            آپ صاحب کرامت بزرگ تھے، منقول ہے کہ ایک شخص دیہات سے ٹھٹھہ آیا جب دریا کے کنارہ پہنچا تو لکڑیاں جمع کر کے پشتہ  تیار کیا تاکہ  دریا عبور کر سکے، اس پر بیٹھ کر دریا میں چل پڑے جب راستہ نصف ہوا تو وہ ٹوٹ  گیا، وہ ڈوبنے لگا، آپ دریا کے دوسرے کنارے پر تھے، اس کو دیکھ کر دریا کے پانی پر اس طرح چل پڑا جس طرح کوئی شخص خشکی  پر چلتا ہے اور اس کا ہات...

حضرت مبارک حقانی گیلانی اوچی

حضرت مبارک حقانی گیلانی اوچی علیہ الرحمۃ ف۔ ۹۵۶ھ           میران سید مبارک  حقانی گیلانی اوچی قدس سرہ سید محمد غوث اوچی کے بیٹے تھے، خرقہ خلافت اپنے والد ماجد سے حاصل کیا تھا، سکر کی حالت کا غلبہ عام طور پر رہتا تھا ،جلال کا یہ عالم کہ بقول صاحب تذکرہ نو شاہی کسی شخص  کی مجال نہ تھی کہ حالت جلالی میں معروف چشتی جو شیخ فرید الدین گنج شکر کی اولاد سے تھے آپ کی خدمت میں لکھی  کے جنگل میں حا...

حضرت محمد اشرف پیر قریشی کامارو

حضرت محمد اشرف پیر قریشی کامارو علیہ الرحمۃ  ف۔ ۱۲۷۷ھ           جلیل  القدر متقی بزرگ عالی نسب تھے، آپ کا سلسلہ نسب حضرت شیخ بہاو الدین  زکریا ملتانی سے جاملتا ہے، آپ کا سلسلہ نسب ہے،  محمد اشرف ولد محمد غوث ولد شیخ محمد اشرف ولد محمد سلیمان  ولد شیخ راجن ولدن خان محمد ولد شیخ رحمت اللہ ولد شیخ قطب الدین ولد شیخ یحییٰ  ولد جعفر صادی ولد شاہ محمد ولد پیر محمد ولد شیخ ابوبکر...

حضرت محمد بن راہوتی

حضرت محمد بن راہوتی  علیہ الرحمۃ           محمد بن راہوتی  سندھ کے اولیاء کبار میں سے ایک تھے لاکھا قوم سے تعلق تھا، حافظ قرآن مرتاض اور عبادت  گذار تھے، مزار پر انور، والد ماجد شیخ راہوتی کے مزار کے قریب موریانی کے مقام پر ہے۔ (حدیقۃ الاولیاء ص ۱۱۰) (تذکرہ اولیاءِ سندھ )علیہ الرحمۃ...

حضرت محمد بن اسحاق

حضرت محمد بن اسحاق علیہ الرحمۃ           مخدوم محمد بن  اسحاق مشہور صوفی مخدوم احمد کے بھائی اور مخدوم اسحاق بھٹی  کے صاحبزادےتھے جو شیخ  بہاو الدین زکریا ملتانی کے خاندان میں مرید تھے اور صاحب فضل و کمال تھے محمد بن اسحاق عالم کامل اور عابد  مرتاض ولی تھے، اکثر اوقات حالت مراقبہ میں عالم ملکوت کی سیر کرتے تھے اور اس منزل کو تصوف کی ادنیٰ منزل قرار دیتے تھے، خلق خدا کی حاجت روا...

حضرت محمد حسین پیر مراد

حضرت محمد حسین پیر مراد علیہ الرحمۃ و ۸۳۱ھ ف ۸۹۳ھ/ ۱۴۸۷ء           قطب الاقطاب سید محمد حسین بن سید احمد کا سلسلہ نسب بیسویں  پشت میں امام موسیٰ  کاظم سے جاملتا ہے، سید مراد آپ کا لقب ہے، سلطان  مبارزالدین  بن مظفر الدین کے دور حکومت میں آپ کے دادا سید محمد حسینی  شیرازسے سندھ میں آباد ہوئے، آپ کے والد کا ابتدائی زمانہ سیہون  میں گذرا اور وہ حضرت قلندر شہباز کی زیارت سے مش...

حضرت محمد راشد شیخ روضہ دھنی

حضرت محمد راشد شیخ روضہ دھنی  علیہ الرحمۃ و۔ ۱۱۷۰ھ/ف۱۲۲۳ھ           راشدی خاندان نے اپنے علم و فضل اور ورع  و تقویٰ سے پورے سندھ میں دھوم مچا رکھی ہے، اس کے مورث اعلیٰ پیر محمد راشد ابن سید محمد بقاء بن سید علی لکی ہوئے ہیں، سید محمد بقاء کے اٹھارہ بیٹوں میں سے ایک آپ تھے۔           آپ کی ولاددت ۱۱۷۰ھ میں ہوئی،  جیسا کہ دوسرے بعض بزرگوں کے بار...

حضرت محمد صدیق حافظ بھر چونڈوی

حضرت محمد صدیق حافظ بھر چونڈوی علیہ الرحمۃ و۔۱۲۳۴ھ ف۔۱۳۰۸ھ           حافظ محمد صدیق قدس سرہ بھر چونڈوی کے بانی کہلاتے ہیں، آپ کا خاندان کیچ مکران کے راستہ سندھ میں داخل ہوااور بھر چونڈی سے شمال کی جانب دو تین میل کے فاصلے پر اس زمانہ کی شاہی سڑک کے کنارے آباد ہوگیا، جس کے نشانات آج بھی پائے جاتے ہیں، آپ کے والد  کا نام میاں محمد ملوک تھا، انکا گذر بسر کاشتکاری پر تھا، وہ حافظ صاحب کے بچپن ہی ...

حضرت محمد طاہر اشرف اشرفی الجیلانی

حضرت محمد طاہر اشرف اشرفی الجیلانی سید علیہ الرحمۃ و ۱۳۰۷ھ۔ ۱۹۶۱ء           چھٹی صدی ہجری اور اس کے قریب کا زمانہ  میں اولیاء کرام کے باران فیض کا دور ہے کثیر تعداد  میں بزرگان دین اس زمانے میں عالم اسلام کے مرکزی مقامات سے ہندوستان میں وارد ہوئے ان ہی بزرگوں میں ایک عظیم روحانی شخصیت غوث العالم تارک السلطنت ہحبوب یزدانی حضرت مخدوم سلطان سید اشرف جہانگیر  سمنانی قدس سرہ کی ہے جو ایر...