علمائے اسلام  

حضرت موسیٰ پاک شہید

حضرت موسیٰ پاک شہیدعلیہ الرحمۃ و۔۹۵۲۔ف۔۱۰۰۰ھ           ملتان میں سادات حسنی قادری  کی بنیاد حضرت موسیٰ پاک شہید نے رکھی، آپ غوث پاک کی اولاد میں سے تھے۔ آپ کے مورث اعلیٰ مخدوم محمد غوث بندگی حلب سے ہندوستان میں تشریف لائے تھے، آپ کا ارشاد ہے کہ درویش پر حصول علم لازم ہے مگر اس سے بڑھ کر اس پر عمل کرنا لازم ہے۔           سید موسیٰ پاک شہید کی عظمت کے لیے...

حضرت موسیٰ درویش

حضرت موسیٰ درویش علیہ الرحمۃ           موسیٰ درویش بڑے صاحب کرامت بزرگ تھے، انتہائی خوش اخلاق تھے، جو حاجت مندآپ کے پاس آتا تھا اور اپنا مقصود بیان کرتا آپ اس سے عجزو نیاز کے ساتھ پیش آتے اور حصول مقصود کی امید دلاتے، اس وصف کی بناء پر آپ کو مہربان کے نام سے شہرت حاصل ہوئی، آپ مستجاب الدعوات تھے، آپ کا مزار پر انوار مکلی پر میاں شیخ عالی کے مزار کے قریب ہے۔ (تحفۃ الطاہرین ص ۹۴) (تذکرہ اولیاءِ سندھ...

حضرت موسیٰ لانگاہ

حضرت موسیٰ لانگاہ علیہ الرحمۃ           موسیٰ لانگاہ، مرزا عیسیٰ ترخان کے عہد میں قلندرانہ وضع کے ساتھ ٹھٹھہ  میں وارد ہوئے، قوالی برے شوق سے سنتے تھے ، جس کو کوئی حاجت لاحق ہوتی تو قوالوں کو آپ نے پاس لے آتا جب محفل سماع گرم ہوتی تو آپ سے دعا کی درخواست کی جاتی اور آپ کی دعا مستجاب ہوجاتی تھے، آپ کا مزار فیض آثار ٹھٹھہ میں محلہ  بھائی خان میں ہے۔ (تحفۃ الطاہرین ص ۱۱۱) (تذکرہ اولیاءِ سن...

حضرت مغل چاچک شیخ

حضرت مغل چاچک شیخعلیہ الرحمۃ           صاحب دل اور عارف کامل تھے، ایک لحظ کے لیے بھی بستراستراحت پر نہیں لیٹے، وجد و حال کے مالک اور صاحب کشف و کرامت تھے، آپ میرزا شاہ حسن ارغون کے دور میں تھے آپ کے بعد آپ کے صاحبزادے شیخ موسیٰ خلیفہ ہوئے، شیخ مغل کا مزار مکلی اور شیخ موسیٰ کا چاچک میں ہے۔ (حدیقۃ الاولیاءص۲۲۹) (تذکرہ اولیاءِ سندھ )...

حضرت نور علی سیدغازی

حضرت نور علی سیدغازی علیہ الرحمۃ ف ۹۳ھ۔۷۱۳ء حضرت سید نور علی شاہ غازی المعروف نور نشاہ ابن سید عبداللہ علیھما الرحمۃ آپ بڑے پائے کے ولی کامل  اور صاحب تصرف ہیں۔ آپ کے متعلق کوئی دستاویزی ثبوت تو میسر نہیں آسکا ہے لیکن آپ کے مزار پر جو کتبہ آویزاں ہے اس سے یہ معلومات حاصل ہوئی ہیں کہ آپ بحکم خلیفہ ولید بن مروان، حضرت محمد بن قاسم فاتح سندھ  کے لشکر کے ساتھ مشق سے ۹۲ھ /۷۱۲ء میں  سندھ تشریف لائے۔ اور راجہ  داہر سے جنگ کی اور...

حضرت محمد معین مخدوم نقشبندی ٹھٹھوی

حضرت محمد معین مخدوم نقشبندی ٹھٹھوی علیہ الرحمۃ ف ۱۱۶۱ھ           مخدوم محمد معین بن محمد امین بن شیخ طالب ٹھٹھہ میں پیدا ہوئے،  آپ کے زمانہ میں ٹھٹھہ  علوم و فنون کا گہوراہ اور جلیل  قدر علماء کا مرکز تھا، آپ نے ابتدائی تعلیم و تربیت اپنے والد ماجد سے حاصل کی جو اپنے عہد کے اکابر علماء میں سے تھے، پھر شاہ عنایت سے دینی علوم کی مزید کتب پڑھی، شیخ محی الدین ابن العربی کی مشہور  ...

حضرت محمد سید بقا

حضرت محمد سید  بقا علیہ الرحمۃ و ۱۱۳۵ھ ف ۱۱۹۸ھ سید محمدبقا کی ولادت ۱۱۳۵ کو رسول  پور سائدی خیر پور میں ہوئی۔ چونتیسویں پشت  میں آپ کا سلسلہ  نسب حضرت علی رضی اللہ تعالٰی عنہ سے جاملتا ہے۔ علوم ظاہری کی تکمیل کےبعد سید محمد بقا نے مختلف سلاسل کے بزرگوں سے روحانی فیوض حاصل کیےسلاسل قادریہ میں سیدعبدالقادرحسینی سے اکتساب فیض کیا جو شیخ سد صالح شاہ قادری کے مرید تھے۔ سلاسل چشتیہ اور نقشبندیہ میں آپ کی رہبری مخدوم اسمٰعیل  رو...

حضرت فخر المشائخ ابو المکرّم ڈاکٹر سید محمد اشرف اشرفی جیلانی

حضرت فخر المشائخ ابو المکرّم ڈاکٹر سیّد محمد اشرف اشرفی الجیلانی مدظلہ العالیٰ تحریر: ڈاکٹر ریاض احمد اطہر اشرفی ولادت:           حضرت  اشرف المشائخ ابو محمد شاہ سید احمد اشرف الاشرفی الجیلانی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں  کہ میرے ہاں پانچ بیٹیاں تھیں کوئی نرینہ اولاد نہیں تھی لیکن بیٹیوں کی پیدائش پر کبھی مغموم  نہیں ہوا،  اللہ کا شکر ادا کیا اور بڑی دھوم دھام سے بچیوں کی تقریبات (عقی...