علمائے اسلام  

محمد عارف سیوستانی مخدوم

محمد عارف سیوستانی مخدومعلیہ الرحمۃ            مخدوم  محمد عارف بن مخدوم  محمد حسن  بن دین محمد صدیقی  بن عبدالواحد پاٹائی، جلیل القدر محدث اور فقیہہ  تھے  اپنے چچا مخدوم  عبدالواحد سے ہی شریعت  وطریقت کا علم حاصل کیا تھا، اور خرقہ خلافت حاصل کیا، پوری زندگی اپنے عظیم  چچا کی طرح شریعت و طریقت کی خدمت  میں گذاردی، آپ کی وفات  ۱۲۵۸ھ میں ہوئی ما...

محمد عبداللہ حافظ بھر چونڈوی

محمد عبداللہ حافظ بھر چونڈوی  علیہ الرحمۃ           حافظ صاحب ۱۲۸۳ھ میں پیدا ہوئے، حضرت حافظ محمدصدیق بھر چونڈوی  قدس سرہ کے خلیفہ  اور جانشین تھے، اور رشتہ میں ان کے بھتیجے تھے سجادہ نشینی کے وقت عمر کل پچیس برس تھی، بیس سال کی عمر میں درس نظامی سے فارغ ہوئے  اور پانچ سال شیخ کی خدمت  میں رہ کر منازل سلوک طے کیں ، اس نو عمری  میں آپ کے والد ماجد کا نام قاضی اللہ بخش تھا، ...

حضرت محمد شیخ غوث

حضرت  محمد شیخ   غوث علیہ الرحمۃ           آپ صاحب حال اور باکمال بزرگ تھے، آپ کا مزار مکلی پر میاں موسیٰ مہربان کے مزار کے پاس ہے۔ (تحفۃ الطاہرین ص ۹۵) (تذکرہ اولیاءِ سندھ )...

حضرت محمد سید غوث

حضرت محمد سید  غوث  علیہ الرحمۃ           آپ صاحب کرامت بزرگ تھے، ایک کرامت آپ کی اس طرح بیان کی جاتی ہے کہ ایک شخ ص کی بیٹی بے حد حسین تھی مگر پیدائشی بہری تھی اور اتنی بہری کہ بجلی کوندنے کی آواز بھی اس کے کانوں میں نہیں جاتی تھی وہ شخص بہت غمزدہ تھا اس نے حضرت سے عرض کی آپ نے فرمایا جاؤ اس کے کانوں میں اذان دو، اس نے گھر جا کر اذان دی تو بحکم خدا اس لڑکی کی قوت سماعت بحال ہوگئی،آپ کا مزار ...

حضرت سید محمد قاسم

حضرت  سید محمد قاسم  علیہ الرحمۃ           آپ حضرت سید عبدالکریم علیہ الرحمہ کے فیض یافتہ تھے، ان کے خلف ارشد سید لطیف اللہ ہوئے ہیں، وہ ان سے بھی زائد بلند مدارج رکھتے تھے اور صاحب حال وکرامت بزرگ تھے، سخی اس قدر کے تھے کہ شام کی نماز کے بعد جو کچھ گھر میں کھانےکے لیے ہوتا تھا وہ سب فقراء پر تقسیم فرمادیتے تھے کہ کل کا کفیل روزی دینے والا ہے، دونوں حضرات کی قبور مکلی پرسید محمد یوسف مہدودی ک...

حضرت محمد قادری سید

حضرت محمد قادری سیدعلیہ الرحمۃ            سید محمد قادری حضرت غوث الثقلین کی اولاد سے تھے واقعات سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ شاہجہاں کے وزیر نواب حفظ خان ولد سعید اللہ خان کے دور میں پیدا ہوئے ہیں، نواب حفظ اللہ ۱۱۰۳ھ میں ٹھٹھہ کے گورنر مقرر ہوئے تھے، اور ۱۱۲۱ھ میں سیوستان میں وفات پائی میر غلام آزاد بلگرامی نے یدبیضاء میں ان کا سن وفات اس آیت سے نکالا ہے۔ فلھمجنات الماوٰی نزلا بما کانو ایعملون (تحفۃ ا...

حضرت قاسم مجذوب

حضرت قاسم مجذوب علیہ الرحمۃ            آپ صاحب کرامت مجذوب تھے، آپ کے زائد احوال معلوم نہ ہو سکے، تحفۃ الطاہرین میں آپ کی ایک کرامت مذکور ہے، آپ مکلی  پرآسودہ خاک ہے۔ (تحفۃ الطاہرین ص ۴۶) (تذکرہ اولیاءِ سندھ )...

حضرت محمد ہاشم سید

حضرت محمد ہاشم سیدعلیہ الرحمۃ           آپ سید حاجی رحمہ اللہ کے پوتے تھے، زہد و تقوی اور ریاضت اور مجاہدہ میں بلند مقام رکھتے تھے  اور صاحب کرامات تھے،  آپ کا مزار آپ کے جدامجد کے مزار کے پاس مکلی پر واقع ہے۔ (تحفۃ الطاہرین ص ۱۰۴) (تذکرہ اولیاءِ سندھ )...

محمد یعقوب حاجی

محمد یعقوب حاجی علیہ الرحمۃ           انتہائی درجہ متبع سنت بزرگ تھے، فرائض و سنن کی ادائیگی کے بعد زبان سے ہمیشہ درود شریف کا شغل جاری رکھتے تھے، آپ فرماتے تھے کہ تمام اور اد  و اشغال میں حضور قلب شرط ہے مگر درود شریف ہر طرح مقبول ہے ۔ آپ کا مزار ٹھٹھہ کے غلہ بازار میں ہے، جو مریض آپ کی خدمت میں حاضر ہوتا اس پر ایک مرتبہ  درود شریف پڑھ کر پھونکتے  وہ شفایاب ہوجاتا ۔ (تحفۃ الطاہرین ...

محمد یعقوب شیخ

محمد یعقوب شیخ علیہ الرحمۃ           آپ شاہ حافظ اللہ گجراتی کے مرید تھے، کرامات و خوارق کے لیے معروف تھے اپنے مرشد کے فرمان کے مطابق خلیفہ ابو البرکات کے ہمراہ گجرات سے ٹھٹھہ آئے اور سید عبداللہ حسنی  کے مزار کو ظاہر کیا، جس کا زکر عبداللہ حسینی کے تذکرہ میں ہے، آپ کا مزار مکلی  میں سید عبداللہ  کے حجرہ میں پائنتی  کے طرف کونہ میں ہیں۔ (تحفۃ الطاہرین ص ۵۹) (تذکرہ اولیاءِ سندھ ...