علمائے اسلام  

حضرت گنج شہیداں

حضرت گنج شہیداں علیہ الرحمۃ            ہر ملک کی طرح سندھ میں بھی بعض مقامات پر اجتماعی قبور پائی جاتی ہیں، ان قبور میں بعض اہل اللہ کی بھی ہیں۔ ایسی اجتماع قبور گنج شہیداں کے نام سے مشہور ہیں۔ ہم چند ایک کاذکر کرتے ہیں۔ (تذکرہ اولیاءِ سندھ )...

حضرت گنج شہیداں متصل جامع فرخ

حضرت گنج شہیداں متصل جامع فرخ علیہ الرحمۃ            جب مرزا شاہ حس ارغون فوت ہوگئے،  تو ملک سندھ دو حصوں میں بٹ  گیا، سمند سے ہالہ کندی تک مرزا عیسیٰ ترخان  کو اور سیوستان سے بکھر تک سلطان محمود تغلق کو ملا، نتیجہ  یہ نکلا کہ  دونوں میں لڑائی ٹھن گئی، مرزا عیسیٰ نے انگریزوں سے مدد کی درخواست کی، چناں چہ ۹۶۲ھ میں انگریز بندکودہ سے بند لاہوری آئے اور جمعہ کی نماز کے وقت جب ...

حضرت لاکھامیاں

حضرت لاکھامیاں علیہ الرحمۃ            آپ صاحب کمال اور صاحب حال تھے،  ہر موسم میں صرف ایک چرمی  تہبند ناف سے گھٹنا  تک پہنتے تھے، تغلق آباد میں تنہا رہتے تھے، آپ کا مزار فیض اثار میاں شیخ عالی کے مزار کے قریب مکلی پر واقع ہے۔ (تذکرہ اولیاءِ سندھ )...

حضرت لاکھا پیر

حضرت لاکھا پیر علیہ الرحمۃ           صاحب استغراق، خلوت نشین بزرگ تھے، کہتے ہیں جو بھی آپ کی  خدمت میں کوئی حاجت لیکر جاتا راستہ میں اس کو حصول مقصد کی بشارت مل جاتی،  اور اس کا دل حصول مدعا پر از خود گواہی دینے لگتا، آپ کا مزار محلہ ستھیہ  ٹھٹھہ میں واقع ہے۔ (تحفۃ الطاہرین ص ۱۲۳) (تذکرہ اولیاءِ سندھ )...

حضرت لال میاں

حضرت لال میاں علیہ الرحمۃ            شیخ محمد سجادہ نشین حضرت پیر شیخ عالی قدس سرہ کے صحبت یافتہ تھے، آپ کا مزار مکلی پر ہے۔ (تحفۃ الطاہرین ص ۹۶) (تذکرہ اولیاءِ سندھ )...

حضرت لال پیر

حضرت لال پیر علیہ الرحمۃ            یہ بڑے صاحب کرامات بزرگ تھے، مستجاب الدعوات تھے، ان کا مزار پیر چھتہ کے مزار کے پاس ٹھٹھہ  قلعہ ارک پر واقع ہے۔ (تحفۃ الطاہرین ص ۱۶۲) (تذکرہ اولیاءِ سندھ )...

حضرت لال چھتہ سید

حضرت لال چھتہ سید علیہ الرحمۃ            آپ عارف محقق، مرتاض تھے، دوپہر  کے وقت آگ جلا کر اس کی بھوبھل  پر مصروف عبادت  رہتے تھے، تحفۃ الکرام میں ہے کہ آپ کے والد کا نام وجہیہ  الدین حسینی تھا، آپ کا مزار قند سر محلہ  کے مغرب میں ٹھٹھہ  میں ہے ۔ اسی نام کے ایک اور بزرگ کا مزار ٹھٹھہ کےمحلہ ستھیہ میں ہے۔ (تحفۃ الکرام ص ۱۲۷) (تذکرہ اولیاءِ سندھ )...

حضرت لال میاں

حضرت لال میاں علیہ الرحمۃ  آپ کےبارے میں مشہور ہے کہ  آپ لال شہباز قلندر کے بھائی یا ابن عم ہیں، آپ نہایت بلند پایہ  ولی ہوئے ہیں، آپ کا مزار پر انوار شیخ جیہ کی درگاہ کے مشرقی سمت میں واقع ہے، تاریخ وفات معلوم نہ ہوسکی۔ (تحفۃ الکرام ص ۳۸) (تذکرہ اولیاءِ سندھ )...

حضرت لدہ پیر

حضرت لدہ پیر علیہ الرحمۃ            پیر لدہ ایک حسین و جمیل  بزرگ تھے، جہاں مزار ہے وہیں روئی بیچتے تھے، اتفاقاً شاہ مراد گودریہ علیہ الرحمہ کا اس بازار سے گذر ہوا، آپ پر نگاہ پڑی، کھڑے ہوکر غور سے ان کو دیکھا، آپ جوان العمر تھے،  جگہ سے باادب اٹھے اور حضرت کے قدموں  پر گر پڑے، اور درویش کی تعظیم  و تکریم کی پھر حضرت کا معمول  ہوگیا کہ اس دکان پر آتے جاتے یہاں تک کہ لدہ &n...

حضرت لطیف شاہ سید

حضرت لطیف شاہ سید           آپ صاحب کرام بزرگ تھے، سات مرتبہ حج بیت اللہ کی سعادت سے مشرف ہوئے۔ مزار ٹھٹھہ میں ہے۔ (تحفۃ الطاہرین ۱۱۳) (تذکرہ اولیاءِ سندھ )...