حامد علی فاروقی
حضرت مولانا حامد علی فاروقی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ضلع پر تاب گڈھ وطن،وہیں پیدا ہوئے،مدرسہ منظر اسلام بریلی کے اساتذہ مولانا نور الحسین رام پوری،مولانا رحم الٰہی منگلوری سے درسیات پڑھ کر ۱۳۴۰ھ میں سند تکمیل حاصل کی،اعلیٰ حضرت مولانا شاہ احمد رضا قدس سرہٗ سے دورِ طالب علمی ہی میں مرید ہوگئے تھے،فراغت کے بعد تجارت کو شغلہ بنایا، کمبل کے کاروبار کے سلسلہ میں ۱۹۲۲ھ میں رائے پور گئے،گاؤں گاؤں پھر تجارت کے ساتھ تبلیغی فریضہ انجام دینے لگے،اسی سنہ میں ب...