علمائے اسلام  

حضرت میر محمدیوسف رضوی بکھری

حضرت میر محمدیوسف رضوی بکھری علیہ الرحمۃ           میر محمدیوسف رضوی بکھری، مشہورولی اور فارسی کے نامور شاعر تھے آپ بکھر سے منتقل  ہو کر ٹھٹھہ آگئے تھے اس نقل مکانی کی وجہ  یہ تھی کہ سمہ عہد کے اختتام کے قریب ہندوستان کے مقتدر ولی سید محمد مہدی جونپوری ۹۰۶ھ/ ۱۵۰۰ء سندھ میں تشریف لائے اور کوہ مکلی پر اقامت پذیر ہوئے، متعدد حضرات ان کے حلقہ  ارادت میں داخل ہوئے۔ میر صاحب کا سلسلہ طریق...

حضرت محمد یوسف مہدوی

حضرت محمد یوسف مہدوی علیہ الرحمۃ سید محمد یوسف مہدوی نے شیخ مبارک شاہ سے فیض حاصل  کیا اور وہ میران محمد مہدی جونپوری کے مرید تھے، آپ بکھر سے ٹھٹھہ تشریف لائے اور کوہ مکلی پر زیارت وقت گذارتے تھے، مظہر تجلیات اور صاحب کرامات تھے۔ آپ کا مزار مکلی پر ہے۔ (تحفۃ الطاہرین ص ۸۷) (تذکرہ اولیاءِ سندھ )...

حضرت محمود سید

حضرت محمود سیدعلیہ الرحمۃ           آپ کا قیام ایک مسجد میں تھا جہاں آپ ہمہ وقت مصروف عبادت رہتے تھے، ایک مرتبہ کوئی نابینا شخص اس مسجد میں آگیا اور قرائن سے سمجھ گیا کہ یہاں کوئی مرد کامل مقیم  ہے وہ خود بھی یہیں معتکف ہوگیا، آخر ایک دن باکمال عجزو نیاز حضرت سے اپنے نابینا ہونے کا دکھڑا بیان کیا، اور شفا طلب کی، ایک دن حضرت کو رحم آگیا اپنی زبان کی نوک اس کی دونوں آنکھوں  پر پھیر دی وہ شخص ب...

حضرت محمود سید

حضرت محمود سیدعلیہ الرحمۃ            تحفۃ الکرام میں ہے کہ آپ کا مزار پہلے کسی کو معلوم نہ تھا اتفاقاً ایک عطار نے اپنے گھر کی تعمیر کے لیے زمین کھودی تو آپ کا جسم صحیح و سالم برآمد ہوا، بعد میں بڑی جسجتو کی گئی کہ آپ کا نام اور حال معلوم ہو، مگر معلوم نہ ہوسکا، اسی رات کسی کو خواب میں معلوم ہوا کہ آپ کا نام سید محمود ہے اور آپ اولیاء اللہ میں سےہیں، بس اسی دن سے آپ کا مزار زیارت گاہ عام خاص ہوگیا...

حضرت محمود پیر

حضرت محمود پیرعلیہ الرحمۃ            آپ صاحب صدق و صفاء مستجاب الدعوات مسیح وقت تھے، ہزاروں مریض آپ کےدست شفاء سے صحت یاف ہوئے، آپ کا مزار حل مشکلات کے لیے مجرب ہے۔ مزار شریف ٹھٹھہ کے محلہ مسگر میں ہے۔ (تحفۃ الطاہرین ص ۱۵۱) (تذکرہ اولیاءِ سندھ )...

حضرت محمد مکائی شیخ

حضرت محمد مکائی شیخعلیہ الرحمۃ           محمد مکائی مستجاب الدعوات بزرگ تھے، مشہور ہے کہ پرانے زمانے میں ایک شیر آکر اپنی دم سے حضرت کے مزار پر جھاڑو دیتا تھا، حضرت کا مزار نیرون کوٹ میں تھا، جس کو اب حیدر آباد کے نام سے موسوم کیا جاتا ہے۔ (تحفۃ الطاہرین ص ۱۰۴) (تذکرہ اولیاءِ سندھ )...

حضرت مخدرات ابدالیہ

حضرت مخدرات ابدالیہ علیہ الرحمۃ           یہ تین بہنیں تھیں اتنہائی درجہ عابدہ و زاہد، جو زبان سے نکلتا، ہو کے رہتا تھا ان تینوں کے مزارات برابر برابر ٹھٹھہ کے محلہ قند سر میں واقع ہیں کہتے ہیں کہ اگر کسی کو کوئی مہم درپیش ہو تو ان کے مزار پر حاضری دے سات مرتبہ سورۃ یٰسینپڑھے اور اس کا ثواب ان کی ارواح کو بخشے انشاء اللہ بامراد ہوگا۔ (تذکرہ اولیاءِ سندھ )...

حضرت مسعود علی قادری سید مفتی

حضرت مسعود علی قادری سید مفتی علیہ الرحمۃ و ۱۹۰۹ء ف ۱۳۲۷ھ/ ۱۳۹۳ھ/۱۹۷۳ء           رشد و ہدایت اور علم و عمل کے پیکر عظیم استاذ العلماء حضرت مفتی سید مسعود علی ابن مولوی حافظ سید احمد علی بن سید قاسم  علی بن سید ہاشم علی رحمہم اللہ اجمعین سر زمین ہند کے ایسے خانوادے  سے متعلق ہیں، جو علم اور عمل کے دونوں میدانوں کا شہسوار تھا، مولانا قدرت اللہ جنگ آزادی ہند کے ایک عظیم ہیرو، آپ کے اسلاف می...

حضرت مسکین شاہ

حضرت مسکین شاہعلیہ الرحمۃ           حضرت سید شاہ مسکین قدس سرہ بڑےپائے کے بزرگ ہیں، میرزا عیسیٰ ترخان کے دور میں ہوئے ہیں، کہا جاتا ہے کہ ٹھٹھہ میں سوائے ابوالقاسم نقشبندی کے آپ کا ہم پلہ کوئی اور نہیں ہوا، آپ نے لاتعداد گم گشتہ راہ لوگوں کو منزل مراد تک پہنچایا ہے، غلہ بازار ٹھٹھہ میں آپ کا مزار ہے۔ (تذکرہ اولیاءِ سندھ )...

حضرت معروف شیخ

حضرت معروف شیخعلیہ الرحمۃ           صاحب علم و عرفان تھے، شیخ الفتوح کے چچا اور شیخ طاہر یوسف کے چچا زاد بھائی تھے پاتر کے مقام پر پیدا ہوئے، صیت پور، جو بکھر اور ملتان کی سرحد پر ایک جگہ ہے، تشریف لائے یہاں کے باشندوں نے ان کی قدر کی، آتے ہی خلق خدا کی رہبری اور ہدایت کا فریضہ سنبھال لیا، عوام و خواص سب ہی مستفید ہوئے، آپ قاضی قاضن کے مصاحبوں میں سے تھے، آپ کا مزار پر انوار صیت پور میں مرجع خلائق ہے۔ ...