علمائے اسلام  

حضرت زاہد شاہ

حضرت زاہد شاہ           آپ قلند رانہ وضع رکھتے تھے، ہندوستان سے سرزمین سندھ میں وارد ہوئے، صاحب کرامت تھے آپ کا مزار ٹھٹھہ کے محلہ بھائی خان میں واقع ہے۔ (تحفۃ الطاہرین، ص۱۷۴) (تذکرہ اولیاءِ سندھ )...

حضرت ساھر مخدوم لنجار انڑ پوری

حضرت ساھر مخدوم لنجار انڑ پوری ف۔۹۸۰ھ           مخدوم ساھر بن مخدوم معزالدین حد درجہ عبادت گذار تھے، شب و روز کی کوئی ساعت ذکر الہٰی  سے خالی نہ ہوتی تھی۔ ؎         خوش عمر کہ شد صرف بدین گونہ باذکار           آپ کی مجلس کی یہ خصوصیت تھی کہ اس میں دنیاوی بات نہیں ہوتی تھی،آپ مستجاب الدعواتت تھے، سادات کرام کا بے ح...

حضرت سبع حفاظ

حضرت سبع حفاظ رحمہم اللہ           کوہ مکلی پر شیخ حمادجمالی قدس سرہ العزیز کے مزار کے قریب سات حفاظ کرام کی قبریں ہیں، ۶ یکجاہیں، ساتویں کچھ علیحدہ ہے، خلیفہ محمد دسعید سے منقول ہے کہ وہ بچپن میں ایک مرتبہ آخوند محمد باقر کے ہمراہ سبع حفاظ کی قبور کی زیارت کے لیے آیا،آپ تو تلاوت کلام اللہ میں مصروف ہوئے میں چند قدم کے فاصلے پر با ادب بیٹھ گیا ، میں نے یہ عجیب منظر دیکھا کہ حضرت جب خاموش ہوتے تو قبروں ...

حضرت ستیہ دل راجہ

حضرت ستیہ دل راجہ ف۔ ۹۷۹ھ یہ مجذوب صفت درویش تھے برہنہ پاویرانوں میں ذکر الہٰی  میں مشغول نظر آتے تھے کسی ایک جگہ نہیں ٹھہرتے تھے، زبان گویاسیف قاطع تھی اچھابرا جو نکل جاتا تھا ہوکے رہتا تھا، آپ کی عادت تھی کہ جب کوئی شخص کسی کام کے لیے درخواست کرتا تو سندھی زبان کا کوئی شعر پڑھ دیتے تھے جس سے اس کام کے ہونے نہ ہونے کا علم ہوجاتا تھا، ۹۷۹ھ میں وفات پائی، مزار پرانور زاہدان میں خلیج کے قریب واقع ہے۔ (حدیقۃ الاولیاء،۱۶۵، ۱۷۴۔ و تحفۃ الکرام،ج۳،...

حضرت سردار شاہد صاحب سید

حضرت سردار شاہد صاحب سید ف۔۱۳۵۱ھ           عالم فاضل جامع کمالات صوری و معنوی حضرت سید سردار شاہ صاحب حضرت حافظ عبداللہ بھر چونڈوی کے خلفاء میں سے تھے،آپ کی ولادت گڑھی اختیار خان میں ہوئی اپ خاندان سادات میں بخاری قطبی کہلاتے تھے، درس نظامی کی تکمیل اپنے شہر میں کی دورہ حدیث شریف اور فصوص الحکم  مدینہ منورہ میں مولانامحمد عبدالباقی لکھنؤی ثم المدنی سے پڑھا آپ کی مجلس میں جو بیٹھ جاتا اٹھنا بھول جا...

حضرت سلیمان حاجی

حضرت سلیمان حاجی           حاجی سلیمان، بلند پایہ بزرگ نیز علم فقہ و حدیث کے ماہر تھے، ایک مرتبہ سخت بیمار ہوگئے یہاں تک کہ جانبر ہونے کی کئی امید نہ رہی گھر والوں نے کفن دفن کے انتظامات شروع کر دیئے آپ نے فرمایا یہ کیا بیہودگی ہے میں نے ابھی تک زیارت حرمین نہیں کی ہے، جب تک زیارت نہیں کرلوں مروں گا نہیں ، چند ہی دن بعد شفاء یاب ہوگئے حرمین شریفین میں حاضری دی جب واپس ہوئے تو ٹھٹھہ سے تین دن کی مسافت پ...

حضرت سید سمن شاہ بخاری

حضرت سید سمن شاہ بخاری (سرکار مجذوب) رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ حضرت سید سمن بخاری سرکار مجذوب علیہ الرحمتہ کے آباء واجداد بخارا سے سندھ میں تشریف لائے آپ جدا مجد حضرت سید گل شاہ بخاری علیہ الرحمتہ تقریباً ۱۲ صدی ہجری میں سندھ میں تشریف فرما ہوئے تھے۔ آپ کا سلسلہ اوپر جاکر حضرت سیدنا حضرت امام حسین رضی اللہ تعالٰی عنہ سے ملتا ہے، آپ کا سلسلہ نسب اس طرح ہے۔ سید سمن شاہ سرکار بن سید گل شاہ ذثانی سید قربان علی شاہ بن سید علی بخش شاہ بن سید گل شاہ غازی۔ ح...

حضرت شاہ درویش

حضرت شاہ درویش آپ ہند سے سر زمین سندھ  تشریف لائے تھے، جہاں آپ مدفون ہیں وہیں عبادت میں مصروف رہا کرتےتھے، آپ کی بے شمار کرامات منقول ہیں ۔ (تحفۃ الطاہرین،۴۳) (تذکرہ اولیاءِ سندھ )...

حضرت شاہی پیر

حضرت شاہی پیر           آپ مرزا محمد عیسیٰ ترخان کے زمانہ میں ٹھٹھہ  تشریف لائے ۹۶۳ھ میں انگریزوں کی قتل و غارت گر ی میں شہید ہوئے، ظاہر و باطن کے کمال سے مزین تھے ثقہ راوی سے منقول ہے کہ دس دن بعد جو کی ایک روتی بلا سالن کے تناول  فرماتے تھے۔ (تحفۃ الکرام ج۳ ص۲۴۵۔تحفۃ الطاہرین،ص۱۱۲) (تذکرہ اولیاءِ سندھ )...

حضرت شمس الدین احمد پوری

حضرت شمس الدین احمد پوری           عالم فاضل صوفی شمس الدین حضرت حافظ محمد صدیق بھر چونڈوی کے اجلہ خلفاء میں سے تھے، آپ کا کتب خانہ انتہائی نادر کتب پر مشتمل تھا، نرینہ اولاد نہ ہونے کے باعث  بھر چونڈوی منتقل ہوگیاہے، صرف ایک صاحبزادی تھیں جو شیخ ثالث  پیر عبدالرحمٰن بھر چونڈوی کے حبالہ  عقد میں آئیں، اپ کے بارے میں شیخ ثانی فرماتےتھے، اگر مولانا صاحب کچھ وقت اورزندہ رہتے تو احمد پور کےخ...