علمائے اسلام  

حضرت شمس شاہ

حضرت شمس شاہ           آپ صاحب کرامت بزرگ تھے، ستاہ گر گنج علیہ الرحمتہ کی صحبت اٹھائی تھی وہ فرمایا کرتےتھے، ‘‘ایں شمس از شمس تبریزی یک قدم بلند  است ’’ کبھی کبھی عجیب وغریب  احوال آپ پر طاری ہوتے تھے، اس وقت بہت سی کرامات ظہور پذیر ہوتی تھیں، آپ کا مزار ٹھٹھہ کے محلہ  مغل وارہ میں شاگر گنج کے قریب ہے۔ (تحفۃ الطاہرین،ص۱۲۶) (تذکرہ اولیاءِ سندھ )...

حضرت شکر اللہ سید قاضی

حضرت شکر اللہ سید قاضی           سید شکر اللہ، بن سید وجیہہ الدین، بن سید نعمت اللہ، بن سید عرب شاہ بن امیر نسیم الدین محمد المعروف میرک شاہ، بن امیر جمال الدین عطاء اللہ محدث، بن فضل اللہ الحسینی  الدشتکی ، الشیرازی میرزاستاہ بیگ ارغون کے ہمراہ  تاجروں کے قافلہ میں شیراز سے سر زمین سندھ میں  وارد ہوئے، بڑے عالم و عارف اور متقی بزرگ تھے ،مرزا شاہ حسن ارغون نے آپ کی بے حد تعظیم  و تک...

حضرت شجاعت علی قادری سید مفتی اہل سنت

حضرت شجاعت علی قادری سید مفتی اہل سنت ف۔۲۹ جنوری ۱۹۹۳ء           حضرت مفتی سید شجاعت علی قادری رحمتہ اللہ علیہ بدایوں (یو۔پی)  میں پیدا ہوئے، ابتدائی تعلیم مدرسہ عربیہ حافظیہ سعدیہ دادوں  ضلع علی گڑھ سے حاصل کی، دس سال کی عمر میں اپنے خاندا ن کے ہمراہ ملتان تشریف لائے اور مدرسہ عربیہ انورالعلوم میں تعلیم کا آغاز کیا۔  درجہ اولیٰ سے دورہ حدیث شریف تک تمام کتب آپ نے اسی مدرسہ  میں پڑھ...

حضرت صدر شاہ قادری

حضرت صدر شاہ قادری           شاہ صدر قادری سندھ کے قدیم اولیاء میں سے ہیں، سند ھ میں اشاعت اسلام کے سلسلہ میں آپ کی گراں قدرخدمات ہیں۔آپ کا نام ونسب یہ ہے شاہ صدر الدین بن سید محمد بن سید علی مکی ، سلسلہ نسب تیرھویں پشت میں حضرت امام موسیٰ کاظم سے ملتا ہے۔           چوتھی صدی ہجری میں آپ کے جدامجد حضرت سید علی مکی اپنے ایک سو  ساتھیوں  کے ساتھ سامر...

حضرت صدھو قاضی

حضرت صدھو قاضی           قاضی صد ھو ولد حماد اولیاء دشت سے تھے کچھ کرامات حدیقتہ  الاولیاء میں منقول میں ۹۰۰ھ میں وفات پائی دھیر  کے  مقام پر دفن ہیں۔           قاضی صاحب عظیم  عالم اور بلند پایہ عارف تھے، سندھ کے تمام علمی اور  روحانی  خانوادوں میں قاضی صاحب کے علم وفضل کا فیض شامل ہے، مورخ سندھ ‘‘میر علی شیر قانع&r...

حضرت صلاح الدین پیر

حضرت صلاح الدین پیر           پیر صلاح الدین، جام نظام الدین کے عہد میں  ہندوستان سے سر زمین سندھ میں تشریف لائے تھے مگر اس شان  سے کہ شیر پر سوار تھے، لیکن جام نے آپ کی طرف کوئی توجہ نہ دی، بلکہ یہ کہا کہ لوگوں بندروں کو بھی سدھا لیتے ہیں، اور ہاتھیوں تک کو اپنا مطیع بنا لیتے ہیں ، تو اگر ایک شخص  نے شیر کو مسخر کر لیا تو اس میں کیا تعجب ہے، جب حضرت کویہ بات معلوم ہوئی تو فرمایا کہ جام ...

حضرت طالب اللہ سید

حضرت طالب اللہ سید           آپ سندھ کے مشہور صوفی عالم شاہ عنایت اللہ سے فیض یافتہ تھے، آپ اپنے مرشد  کی شہادت کے بعد کوہ مکلی پر حالت استغراق میں چلے گئے صاحب وجدو حال اور باکمال تھے، آپ کا مزار مکلی پر ہے۔ (تحفۃ الطاہرین، ص ۷۰) (تذکرہ اولیاءِ سندھ )...

حضرت طلحہ شیخ

حضرت طلحہ شیخ           آپ خواجہ بہاؤ الدین ذکریا ملتانی کی اولاد سے تھے، کامل ولی تھے اور مکلی ہی میں مدفون ہیں آپ کافی مالدار تھے، اتفاقاً آپ کے پڑوس میں ایک مالدار شخص فوت ہوگیا، اس کی میراث پر اولادمیں کافی اختلاف ہوا، آخر کار حضرت کو حاکم بنایا، اس واقعہ نے حضرت کے دل پر گہرا اثر چھوڑا آپ نے سوچا کہ جب آخر کار دنیا سے رخصت ہونا ہے اور مال ومتاع  چھوڑ کر جانا ہے تو اس کے بکھیڑوں میں فضول الجھن...

حضرت طاہر شیخ اڈیرولال

حضرت طاہر شیخ اڈیرولال           شیخ طاہر اڈیرو لال حضرت  شیخ بہاؤ الدین ذکریا ملتانی کے مرید تھے، اور یہ ایک ہندو لڑکا تھا بھیک مانگ کر گزار ا کرتا تھا ، بس اچانک ایک دن دل میں خیال آیا کہ کیوں نہ اللہ کا نام سیکھا جائے اسی شوق و محبت میں حضرت شیخ بہاؤ الدین ذکریا ملتانی کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ جب شیخ کی نظر کیمیا اثر ان کے وجود پر پڑی تو دل کی دنیا بدل گئی۔ مسجد  کے ممبر پر چڑھ کر خطبہ دینا ...

حضرت عباس پیر

حضرت عباس پیر           آپ بڑے صاحب قال و حال ہوئےہیں، سید علی ثانی قدس سرہ کے معاصرین میں تھے، کہتے ہیں کہ اگر کسی کو برص  کی بیماری لاحق ہوجائے تو نوچندی اتوار کو مچھلی روٹی کی نذر مانےاور خلوص  دل سے قبر کے پاس جو خاک دان ہے اس سے مٹی لیکر برص زدہ جسم پر ملے اورمسلسل  سات اتوار یہ عمل جاری رکھے، مجرب ہے، برص چلا جائے گا، تحفۃ الطاہرین  کے مصنف کا بیان ہے کہ خود ان کا  برص &n...