علمائے اسلام  

حضرت جمن شیخ جتی

حضرت جمن شیخ جتی           سموں کے زمانہ شاہ درویش کے فیض  یافتہ بزرگ جمن شیخ انتہائی صاحب کمال بزرگ  ہوئے ہیں۔ تمام زندگی تجرد میں گذاری ایک مرتبہ سندھ میں خشک سالی کا دور دورہ ہوگیا ۔ لوگ آپ کی خدمت میں بارش کی دعا کے لیے حاضر ہوئے آپ کا دریائےرحمت جوش میں آگیا آپ نے یوں دعا کی کہ یا اللہ میں نے تمام زندگی کسی عورت کوننگا نہیں دیکھا اور کسی عورت سے مباشرت کے قریب تک نہیں گیا، اگر میری یہ با...

حضرت جنیدی بی بی المعروف میراں ماں سیدہ

حضرت جنیدی بی بی المعروف میراں ماں سیدہ           آپ کا تعلق سادات جیلانی سے ہے آپ بڑی کاملہ پاک دامن کنواری خاتون ہیں، حج کی غرض سے اپنے گھر لاڑکانہ کی طرف سے یہاں کراچی آئیں اور طبیعت  ناساز ہوگئی (جہاں اب اس وقت آپ کا مزار ہے وہاں پہلے سےہی گنبد بنا ہوا تھا) آپ نے وصیت فرمائی کہ میرے انتقال کے بعد مجھے اس گنبد میں دفن  کیا جائے لیکن پہلے میرے جنازہ کو گنبد کے باہر رکھنا اور گنبد کا دروازہ ...

حضرت چھتہ پیر

حضرت چھتہ پیر           سرزمین سندھ میں پیر چھتہ نامی کئی بزرگ ہوئے ہیں، ہم ان سب کا ایک ساتھ ذکر کرتے ہیں ایک بزرگ بنام چھتہ کا مزار میر میتن الدین خان کی حویلی کے پاس ٹھٹھہ میں ہے۔ (تحفۃ الطاہرین ص ۱۱۶)           ایک پیر چھتہ وہ ہیں جن کا مزار فیض انار ٹھٹھہ کے بھائیخان  محلہ میں ہے۔ (ٹحفۃ الطاہرین ص ۱۳۸)        &nbs...

حضرت چھٹن شاہ غازی پیر

حضرت چھٹن شاہ غازی پیر           آپ بڑے پائے کے صاحب حال و قال بزرگ ہوئے ہیں یہاں پر دور دراز اورمختلف علاقوں  سے لوگ زیارت کے لیے آتے ہیں اور ان سے مختلف  قسم کی باتیں  سننے میں آتی ہیں۔ کوئی کہتا ہے کہ میں لاہور سے آیا ہوں بابا نے مجھے خواب میں ارشاد فرمایا کہ میرا مزار پرکھا را در میں آؤ وغیرہ وغیرہ ۔           آپ کا مزار محکمہ اوقاف کی تحو...

حضرت حاجی سید

حضرت حاجی سید           در اصل آپ کی سادات بخارا سے تھے، صاحب حال و صاحب کمال تھے، علم فقہ پر کامل دستگاہ حاصل تھی، صائم الدھر تھے، آپ کے خادموں میں سے کسی کو ایک ھیمانی ملی جو سونے سے بھری ہوئی تھی وہ بڑا خوش ہوا ، اس نے دھیمانی اپنے گر میں بڑی حفاظت  سے رکھ دی، حسب معمول وہ شخص حضرت کے حلقہ ذکرو فکر میں حاضرہوا تو آپ نے اس کی طرف توجہ دی اور فرمایا ایک غریب مفلوک الحال شخص نے اپنی ضرورت کے لیے ک...

حضرت پنیوناریجو درویش

حضرت پنیوناریجو درویش           دشت نشین اولیاء میں سے تھے۔ ۹۰۰ھ میں وفات پائی مزار پر انوار نہر دین کے کنارے دیدہ کے مقام پر ہے۔ (دیدہ دراصل سندھ کی ایک قوم ہے اسی کے نام پر بستی ہے)(حدیقۃ الاولیاءص ۱۹۹) (تذکرہ اولیاءِ سندھ )...

حضرت جھنڈا پاتنی

حضرت جھنڈا پاتنی           آپ صاحب کمال بزرگ تھے تحفۃ الکرام میںمذکور ہے کہ آپ سید میران  مہدی جونپری کے فیض یافتہ لوگوں میں سے تھے لوگ ابتداء میں آپ سے بہت متنفر رہے۔ (تذکرہ اولیاءِ سندھ )...

حضرت شیخ جمال الدین (جماد جمالی)

حضرت شیخ جمال الدین (جماد جمالی)           آپ علمی و عملی کمالات کے جامع تھے والد کا نام رشید الدین جمال تھا ہزاروں طلبہ روزانہ آپ سے مستفید ہوتے تھے ، آپ کا قیام ساموئی کے مقام پر خانقاہ میں تھا۔           جام تماچی  اور جام صلا ح الدین جیسے شہزادے شب و روز آپ کی چوکھٹ پر جبیں سائی کو اپنے لیے باعث عزت و افتخار سمجھتے تھے اور آپ کے آستانہ پر جاروب کشی ...

حضرت جنید شاہ

حضرت جنید شاہ آپ صاحب حال بزرگ تھے، بیمارآپ کی خدمت میں حاضر ہوتے تھے ، آپ نے اپنے پیالہ میں پانی بھر کردیتے اوربیمار شفا یاب ہوجاتے تھے، مکلی پر جہاں حضرت کا مزار ہے وہیں آپ کی مستقل عبادت گاہ تھی۔ (تحفۃ الطاہرین ص ۹۷) (تذکرہ اولیاءِ سندھ )...

حضرت جمن شاہ بخاری شہید

حضرت جمن شاہ بخاری شہید           آپ صاحب تصرف بزرگ ہیں۔ آپ کے متعلق یہ مشہور ہے کہ آپ حضرت محمد بن قاسم  علیہ الرحمۃ کے ساتھ سرزمین سندھ میں وارد ہوئے ہیں اور جہاد کرتے ہوئے شہید ہوئے اور آپ کی اب بھی یہ جیتی جاگتی زندہ کرامت ہے کہ آپ کے مزار پر ایک نیم گرم پانی کا چشمہ ہے جس سے صدہاجسمانی اور روحانی مریضوں کو شفا ہوئی ہے اور ہو رہی ہے۔ آپ چوں کہ شہید ہوئےہیں اس لیے آپ کو حضرت سیدجمن شاہ بخاری شہ...