امام ما تریدی
محمد بن محمود ما تاریدی: مشائخ کبار میں سے بڑے محقق و مدقق، متکلمین کے امام اور عقائد مسلمین کے مصحح عابد زاہد متحمل صاحب کرامات تھے۔آپ کے زمانہ میں ریاست مذہب امام ابو حنیفہ کی آپ پر منتہی ہوئی۔ابو منصور کنیت تھی۔فقہ بکر احمد جوزجانی تلمیذ ابو سلیمان جوزجانی سے حاصل کی اور آپ سے حکیم قاضی اسحٰق بن محمد محمد سمر قندی اور علی رستغفنی اور محمد عبد الکریم بن موسیٰ چنان...