شیخ محمد صادق گنگوہی
حضرت شیخ محمد صادق بن حضرت شیخ بن فتح اللہ گنگوہی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ آپ حضرت شیخ ابو سعید گنگوہی رحمۃ اللہ علیہ کے برادر زادہ بھی تھے اور خلیفہ بھی تھے وجد و سماع ذوق شوق میں کمال رکھتے تھے مریدوں کی تکمیل و تربیت میں بڑا کام کیا تھا آپ کی کرامات اور خوارق زمانہ میں مشہور ہوئیں تھیں۔ایک بار آپ سہارنپور شہر کے بازار میں جارہے تھے آپ کی نگاہ ایک مالدار اور دولت مند ہندو دکاندار پر پڑی اس ہندو کے دل میں عشق الٰہی کی آگ بھڑک اٹھی دکان سے اٹ...