حضرت مولانا شیخ عبد الحق محدث
اپنے زمانے کے جیّد علماء و صلحأ سے تھے۔ حضرت شیخ سیّد جمال الدین ابو الحسن موسیٰ پاک شہید المتوفیٰ ۱۰۰۱ھ کے نامور مرید و خلیفہ تھے۔ اِن کی وفات کے بعد حضرت شیخ عبدالوہاب متقی سے اخذِ فیض کیا۔ علومِ ظاہری و باطنی میں کامل و اکمل تھے۔ تمام عمر تصنیف و تالیف، درس و تدریس اور رفعِ زندقہ و الحاد میں بسر کی۔ جہانگیر کے زمانے میں مقبولِ خاص و عام تھے۔ جہانگیر آپ کی ملاقات کے لیے آپ کے مکان پر حاضر ہوا تھا اور آپ کی مشہور ترین تالیف اخبار الاخیار کے لیے ...