شجرہ طریقت  

حضرت خواجہ محمود الخیر فغنوی فغنوی بخاری

حضرت خواجہ محمود الخیر فغنوی فغنوی بخاری رحمۃ اللہ علیہ الخیر فغنہ نزد بخارا (۶۲۷ھ/ ۱۲۳۰ء۔۔۔ ۷۱۷ھ/ ۱۲۱۷ء) وابکنہ نزد بخارا   قطعۂ تاریخِ وصال جانشین تھے وہ خواجہ عارف کے تھے نگاہوں میں سب کی اے صاؔبر   مرد ہشیار اور شب بیدار ’’خواجہ محمود مہر و ماہِ وقار‘‘ ۱۳۱۷ء (صاؔبر براری،کراچی)   آپ حضرت خواجہ عارف ریوگری رحمۃ اللہ علیہ کے تمام اصحاب میں افضل و اکمل اور خلافت سے ممتاز تھے آپ کی ولادت ۱۸؍شوال ...

حضرت خواجہ عارف ریوگری

حضرت خواجہ عارف ریوگری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ حضرت خواجہ عبدالخالق غجدوانی قدس سرہ کے چار خلیفہ تھے۔ خواجہ احمد صدیق، خواجہ اولیائے کبیر، خواجہ سلیمان کرمینی اور خواجہ عارف ریوگری رحمۃ اللہ علیہم، خواجہ عارف ریوگری خلیفۂ اعظم تھے۔ تمام عمر اپنے پیر روشن ضمیر کی خدمت بابرکت میں رہے اور باطنی فیوض و برکات سے مالا مال ہوئے۔ علم و حلم، زہد و تقویٰ، عبادت و ریاضت اور رشد و ہدایت میں عالی شان رکھتے تھے۔ حضرت خواجہ عبدالخالق غجدوانی رحمۃ اللہ علیہ کی رحل...

خواجہ عبدالخالق غجدوانی

حضرت خواجہ عبدالخالق غجدوانی رحمۃ اللہ علیہ غجدوان نزد بخارا (۴۳۵ھ/۱۰۴۴ء۔۔۔ ۵۷۵ھ/ ۱۱۷۹ء) غجدوان نزد بخارا   قطعۂ تاریخِ وصال عمر بھر آپ نے فرمائی ہے دیں کی تبلیغ ہے بزرگوں کی روایت سے یہ روشن صابر   ہم پہ اللہ کا انعام ہیں عبدالخالق ’’حامیِ داعیِ اسلام ہیں عبدالخالق‘‘ ۱۱۷۹ء (صاؔبر براری، کراچی)   آپ حضرت خواجہ یوسف ہمدانی رحمہ اللہ کے خلیفۂ اعظم، سلسلہ عالیہ نقشبندیہ کے سردار...

حضرت خواجہ ابو یوسف ہمدانی

حضرت خواجہ ابو یوسف ہمدانی رحمۃ اللہ علیہ  نام ونسب: آپ کانامِ نامی اسم گرامی :یوسف بن ایوب اور کنیت ابو یعقوب تھی ۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت با سعادت 441ھ میں موضع بوزنجرد (ہمدان کے نواحی علاقہ) میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: اٹھارہ برس کی عمر میں بغداد میں آئے ابواسحاق شیرازی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی صحبت اختیار کرکے فقہ پڑھی۔ یہاں تک کہ اصولِ فقہ و مذہب  میں مہارت تامہ حاصل ہوگئی۔ قاضی ابوالحسنین محمد بن علی بن مہتدی باللہ، ابوالغنائم عبد...

حضرت شیخ ابو علی فضل فارمدی طوسی رحمۃ اللہ علیہ

    فارمد نزدطوس شہر (۴۳۴ھ/ ۱۰۴۳ء۔۔۔۴۷۷ھ/ ۱۰۸۴ء) طوس (ایران)   قطعۂ تاریخِ وصال شیخ ابو علی تھے وہ سلطانِ اولیاء سایہ فگن ہیں اپنے مریدوں پہ بالیقیں   روشن ہے جن سے طوس و خراساں کی ہرگلی ’’شیریں کلام عالی مناقب ابوعلی‘‘ ۱۰۸۴ء (صاؔبر براری، کراچی)   آپ کا اسم گرامی فضل بن محمد بن علی اور کنیت ابو علی ہے۔ آپ ۴۳۴ھ میں طوس کے نواحی گاؤں فارمد میں پیدا ہوئے جس کی نسبت سے فارمدی کہا جاتا ہے۔ ...

شیخ ابوالحسن خرقانی

حضرت شیخ ابوالحسن خرقانی رحمۃ اللہ علیہ اسمِ گرامی:  آپ کا اسم گرامی علی بن احمد۔ کنیت: ابوالحسن ہے۔ تاریخِ ولادت:ابو الحسن خرقانی علیہ الرحمہ کی ولادت 352ھ/ 963ء میں ہوئی۔  بیعت وخلافت: آپ  حضرت بایزید بسطامی رحمۃ اللہ علیہ کے وفات کے بعد عالمِ روحانیت میں ان سے بیعت ہوئے اور خرقہ خلافت حاصل کیا۔ سیرت وخصائص:  حضرت شیخ ابوالحسن خرقانی رحمۃ اللہ علیہ مشائخ کے سردار، اوتاد و ابدال  کے قطب اور اہل طریقت و حقیقت کے پیشو...

سلطان العارفین حضرت بایزید بسطامی

سلطان العارفین حضرت بایزید بسطامی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: آپکا اسمِ گرامی :طیفور۔کنیت :بایزید۔لقب:سلطان العارفین۔علاقہ "بسطام "کی نسبت سے بسطامی کہلاتے ہیں۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:طیفور بن عیسیٰ بن شروسان  بسطامی ۔ تاریخِ ولادت: آپ علیہ الرحمہ 188ھ بمطابق 804ء  "خراسان "کے ایک شہر "بسطام "میں پیدا ہوئے۔بسطام ایران  کا علاقہ  ہے۔ تحصیلِ علم: آپ نے ابتدائی تعلیم اپنے گھر کے قریبی  مکتب میں حاصل کی ،بچپن  ہی سے آپ کا...

امام جعفر صادق

حضرت سیدنا امام جعفر صادق﷜ نام ونسب: آپ کا نام:حضرت  جعفرِ طیار رضی اللہ عنہ کی نسبت سے" جعفر "رکھا گیا۔ کنیت: ابو عبداللہ،ابو اسماعیل اور ابو موسیٰ ہے۔لقب:صادق ،فاضل،طاہر،اور کامل ہے۔ سلسلہ نسب اسطرح ہے:امام جعفر صادق بن امام محمد باقر بن علی امام زین العابدین بن سید الشہداء امام حسین بن حضرت علی المرتضیٰ (رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین )۔ آپکی والدہ  محترمہ کا اسمِ گرامی امِ فروہ  بنت قاسم بن محمد بن ابی بکر صدیق رضی اللہ تعالی...

حضرت سیدنا قاسم بن محمد

حضرت سیدنا قاسم بن محمد رضی اللہ تعالیٰ عنہما نام ونسب: اسمِ گرامی: حضرت قاسم رضی اللہ عنہ۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:حضرت قاسم بن محمد بن سیدناابوبکرصدیق رضی اللہ عنہم۔ آپ امیرالمؤمنین خلیفۂ اول سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ پوتے تھے۔ تاریخِ ولادت: خلیفۂ دوم حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے عہد مبارک میں شاہِ فارس "یزدجرد" کی تین بیٹیاں مالِ غنیمت میں آئیں۔ جن میں سے شہر بانو، حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے عقد میں آئیں، جن  س...

سلمان فارسی

حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ رسول اللہ ﷺ کے مشہور اصحاب میں سے تھے۔ ابتدائی طور پر ان کا تعلق زرتشتی مذ ہب سے تھا مگر حق کی تلاش ان کو اسلام کے دامن تک لے آئی۔ آپ کئی زبانیں جانتے تھے اور مختلف مذاہب کا علم رکھتے تھے۔ حضرت محمد ﷺ کے بارے میں مختلف مذاہب کی پیشین گوئیوں کی وجہ سے وہ اس انتظار میں تھے کہ نبی آخرزماں حضرت محمد ﷺ کا ظہور ہو اور وہ حق کو اختیار کر سکیں۔ آپ کا نسب:نسبی تعلق اصفہان کے آب الملک کے خاندا...