منظومات  

السلام اے شہ لولاک حبیب یزدان

السلام اے شہ لولاک حبیب یزدان السلام اے انجمن حسن ریاض احسان السلام اے شرف و عزت نوع انسان السلام اے سبب موجب ایجاد جہاں السلام اے گلستان بہارِ رویت ہست برگ گل خوشرنگ ریاض رضوان السلام اے مہ کامل بہ سپہر ارشاد جلوہ آیت رحمت ز کلامت تابان السلام سے بررخ تو مہر سپہر اجلال از لبِ لعل توصد چشمۂ کوثر جو شان السلام اے شرف حسن وجمال خوبی۔ لمعۂ عکس رخت خوبی ماہ کنعان اے شنہشاہِ رسل بردرِ قصر جاہت باہمہ عزت و اقبال سلیمان ورمان رفعت ...

امید بوسہ پائے نبی میں

امید بوسہ پائے نبی ﷺ میں رہے کیا کیا یہ حسرت اپنے جی میں بجائے نقش پا میں کاش ہوتا یہی کہتا ہوں ہر دم بیکلی میں رسول اللہ کے الطاف و اخلاق پڑہے جیسے کتاب ترمذی میں ہوا ثابت نہ ہوگا مثل ان کے ملک جن وبشر حور وپری میں رُلاتی ہے اسے شوق رہائی تڑپتا ہے امید مخلصی مین نکلتے ہیں تمامی حسرت دل اگر مرجائیں ہم ان کی گلی میں سنا تھا ماجرائے شعلۂ طور دکھایا اس نے یہ عالم ہنسی میں قد عالم کی کچہہ نسبت نہ پاوے منور بر سر و شمشادو سہی ہی...

نبی مکرم نبی امیں ہیں

نبی ﷺ مکرم نبی امیں ہیں۔ شفع الورا خاتم المرسلین ہیں وہ ایسے نبیﷺ ہیں کہ جن کی سبب سے زمین و زماں اور مکان ومکیں ہیں وہ ہیں بحر زخار احسان رحمت وہ سب خلق کی بہتریں اور گزین میں اس عالم میں غم خوار ہم عاصیوں کا بروز جزا شافع المذنبین ہیں سلامٌ صلوۃٌ درود وتحیت انہیں کے لئے ہدیہ دائمیں ہین مدارج مراتب جو اِن کو ملے ہیں کسی دوسرے کو نہیں ہیں نہیں ہیں ملا ہم کو کیا خوب کاؔفی وسیلہ ہمارے نبی ﷺ رحمت العالمین ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔(دیوا...

جس کے باعث ہوئے جہاں روشن

جس کے باعث ہوئے جہان روشن اور خورشید و آسمان روشن مشرق و مغرب و جنوب وشمال دین احمدﷺ سے ہرمکان روشن خوبی حسن مصطفائی سے حسن خوبی کا گلستان روشن ہے فروغ جمال احمد سے فخر ہستی کا تابدان روشن شب اسرا میں اُن کے قدموں سے ہوگیا گلشن جنان روشن ہیں وہ شرع شریعت نبویﷺ جس سے ہے بزم انس و جان روشن نعتِ اوصاف مصطفیﷺ میں رہے یا الہٰی میری زبان روشن بحر دیگر میں لکھ غزل کاؔفی ہوئے تا روح اور روان روشن ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔(دیوانِ کافؔی) ...

جد ہر کو رونق افزا وہ بہار باغ رضوان ہو

جد ہر کو رونق افزا وہ بہار باغ رضوان ہو تمامی کوچہ و بازار نگہت سے گلستان ہو سواری جس طرف اُس شکریں گفتار کی گذری تواُس صحرا کا ریگستان تمامی شکر ستان ہو پڑی پر توجدہر کو لعل لب پر دُروندان کا وہاں کے سنگریزوں سے ہویدا دُر مرجان ہو اگر وہ کھولدے گیسوئے مشکین کو سیہ شب میں یکایک اختر ِ بخت شب یلد درخشاں ہو کوئی گل باغ امکان میں کہلا ہے اور بھی ایسا کہ جس کے واسطے پیدا بہار باغ امکان ہو حسینان و جمیلان جہاں سے ان کو کیا نسبت کہ جن ...

رسول مصطفی تم ہو نبی جن و انساں ہو

رسول مصطفی تم ہو نبی جن و انساں ہو کریم جو و عالم ہو شفیق درد مندان ہو سپہر عظمت ِ اخلاق کے ہو نے اعظم سحابِ رحمت حق ہو نجم نور رحماں ہو شفیع روز محشر ہو قیم حوض کوثر ہو محیط رحمت ہو مطلع انوار احسان ہو سزاوار ِ خطاب رحمت اللعالمین ہو تم بانگشت شہادت خاتم ختم رسولان ہو و انگشت شہادت آپ کی بھی یارسول اللہ ﷺ کہ جس کی ایمان سے دو پارہ ماہ تاباں ہو اگر انگشت والا سے اشارہ ایک ہوجائے مری ہر عقدۂ مشکل کا کھلنا سہل آسان ہو قدوم عرش منزل رو...

یا الہی حشر میں خیر الورا کا ساتھ ہو

یا الہی حشر میں خیر الورا کا ساتھ ہو رحمت عالم جناب ِ مصطفی کا ساتھ ہو یا الہی ہے یہی دن رات میری التجا۔ روز محشر شافع روز جزا کا ساتھ ہو یا الہی جب قریب نیزہ کے آہ ے آفتاب اُس سزاوار خطاب ِ والضحیی کا ساتھ ہو یا الہی حشر میں نیچے لو ائے احمد ﷺ کے سید سادات فخر انبیا کا ساتھ ہو یاالہیٰ پُل کے اوپر بھی بہنگام گزر۔ دستگیر بیکساں اُس پیشوا کا ساتھ ہو یاالہئ جب عمل میزان میں تلنے لگیں سید ثقلین و ختم الانبیاکا ساتھ ہو یا لہی جب قیا...

ہے بشارت شب فرقت کے گرفتاروں کو

ہے بشارت شب فرقت کے گرفتاروں کو اور مژدہ ہے تپ ہجر کی بیماروں کو اُس نوید طرب افزا کو سنا کر تم نے کیا سبکدوش کیا غم کے گرانباروں کو گر نہ تم اہل کبائر کی شفاعت کرتے کون پھر پوچھتا دوزک کے سزاواروں کو جب سنی مخبر صادق کے زبان سے یہ خوشی شب فرقت میں ہوئے عید دل افگاروں کو ذات پاک شہ لولاک حبیب یزدان کای وسیلہ ہے شفاعت کے گنہ گاروں و گرچہ نعمائے حضوری کی تمامی دولت مجلس خاص ہیں حاصل ہوئی حصاروں کو غائبوں کو بھی سنا دے وہ نوید صاد...

اے طبا شیر سحر عکس رخ تاباں کو

اے طبا شیر سحر عکس رخ تاباں کو اے جنون رشئحہ اب لب حب ذا ں تو اے طفیل خاک پایت رونق باغ جہاں گلشن ایجاد برگ از سناں تو حبذا صل علی اے گیسو خیرالورا مشک از فر نغمہ از جبنش دامان تو از تجلی رخت خورشید باشد لمحہ ماہ فیض ناخن اتو وست ِ نور افشان ِ تو باغ عالم از بہار حسن تو باشد گلے آسمان لوح منقش از نگار ستان تو اے نگاہت جو ہر آئینۂ نور عین دیدۂ اہل بصیرت ہر زمان ِ قربان تو اے وجودت آفتاب آسمان معرفت صد جہانِ اہل عرفان روشن از عر...

دے مجھے راست راہ یا اللہ

دے مجھے راست راہ یا اللہ نہ رہوں کج کلاہ یا اللہ۔ بطفیل نبی شفیع اُمم۔ بخش میرے گناہ یا اللہ دم آخر تلک ہو میری نصیب دین و ایمان چاہ یا اللہ اور محمد ﷺ کو بھی رسول ﷺ کہوں۔ تیرا بے اشتباہ یا اللہ ہو تو گور میں بھی وقت سوال تیرا پشت پناہ یا اللہ کہ محمدﷺ کے میں رسالت پر رہوں شاید گواہ یا اللہ آل احمد نبی ﷺ کے صدقے سے ہو مری وہاں نباہ یا اللہ از برائے صحابۂ حضرت رکھ مرا عزو جاہ یا اللہ بحر عصیان کے جوش سے بھی ہو میری کشتی ت...