حضرت خواجہ حذیفہ مرعشی
وافر الفضل والاحسان اکرم اہلِ ایمان اولیا کے بادشاہ فقراء کے مقتدا شیخ العصر علامتہ الدہر سرمست جام بے غشی جناب خواجہ حذیفہ المرعشی ہیں (خد اللہ تعالیٰ انہیں بخشش و رضا مندی کے ساتھ مخصوص فرمائے) جو مشائخ زمانہ کے سرتاج اور نامداروں کے سردار ہیں آپ نے ارادت و اعتقاد کا خرقہ حضرت خواجہ ابراہیم بن ادھم رحمۃ اللہ علیہ کی خدمت سے زیب تن فرمایا اور سالہا سال کیا سفر اور کیا حضر میں آپ کی خدمت مبارک میں ملازم رہے۔ اس واجب الاحترام بزرگ کی نظر می...