اساتذہٗ کرام  

سری سقطی، سید العارفین

سیدالعارفین حضرت سری سقطی ﷫ نام ونسب: اسمِ گرامی :سِرُّالدِّین ۔کنیت: ابوالحسن ۔’’سِری سقطی‘‘ کے نام سےمعروف ہیں ۔والدکانام: شیخ مُغَلّسْ﷫( صبح کی نماز کو رات کے اندھیرے میں ادا کرنے والا)تھا۔ ’’سقطی‘‘ کا مطلب’’پرچون فروش‘‘ کے ہیں۔آپ کی بغداد میں پرچون کی دوکان تھی۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت 155ھ/771ءکو  بغداد معلیٰ میں ہوئی۔(تذکرہ مشائخِ قادریہ رضویہ، ص 183) تحصیلِ ع...

حضرت ابو حفص عمرو حداد

حضرت ابو حفص عمرو حداد رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ آپ کا اسم گرامی عمرو بن سلمہ تھا۔ نیشاپور کے رہنے والے تھے۔ صاحب ریاضت و عبادت و مروت و فتوت تھے۔ شیخ عبداللہ ماوردی کے مرید تھے۔ شیخ ابوعثمان حیری﷫ کے استاد تھے سیّد الطائفہ حضرت جنید بغدادی ﷫ سے ملاقات ہوئی۔ ابتدائی جوانی میں ایک نوجوان خوش شکل عورت کے دام محبت میں پھنس گئے۔ مگر وہ عورت کبھی  مائل التفات نہ ہوئی۔ انہی دنوں نیشا پور میں ایک یہودی جا دوگری میں مشہور تھا۔ اس کے پاس گئے اور اپنا ح...

حارث بن اسد محاسبی

آپ ہرات کے متقدمین مشائخ میں سے تھے۔ مستجاب الدعوات  تھے۔ آپ صاحبِ تصانیف بزرگ ہوئے ہیں۔ مختلف علوم میں ماہر تھے۔ فراست اور صداقت میں یگانہ روزگار تھے۔ اور تجرید و تفرید میں یکتائے زمانہ تھے۔ حضرت حارث محاسبی﷫ نے اپنے والد مکرم سے تیس ہزار دینار میراث حاصل کی تھی آپ نے حکم دیا کہ یہ سارا اثاثہ بیت المال میں جمع کرادیا جائے کیونکہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ القدرِیّہ مجوسٌ ھٰذا لامت (قدریہ فرقہ والے اس امت کے مجوسی ہیں) میر...

شیخ احمد بن عیسیٰ خراز

  اسم گرامی احمد بن عیسیٰ لقب خراز اور طریقہ خرازیہ کے بانی تھے۔ آپ علماء شریعت اور مشائخ طریقت اور قطب الوقت زمانۂ خود تھے۔ علم تصوف میں چار سو سے زیادہ کتابیں لکھی تھیں ذوالنون مصری، سری سقطی اور بشر حافی سے صحبت رکھتے تھے۔ سب سے پہلے جس صوفی نے فنا و بقا کی اصطلاحات رائج کیں وہ حضرت ابوسعید ہی تھے۔ آپ فرمایا کرتے تھے کہ عنفوان جوانی میں اللہ تعالیٰ نے مجھے  ظاہری حسن و جمال سے نوازا تھا، ایک شخص میری اس شکل پر عاشق ہوگیا، میں اس سے...