ابو بکر شبلی، مجدد اسلام شیخ
مجدد اسلام شیخ ابوبکر شبلی نام ونسب: اسمِ گرامی: جعفر۔ کنیت: ابو بکر۔ مکمل نام: ابوبکر جعفر بن یونس۔ ’’شیخ شبلی‘‘ کےنام سے معروف ہیں۔ آپ کو شبلی اس لئے کہاجاتا ہے کہ آپ موضع ’’شبلہ یا شبیلہ‘‘ کے رہنے والے تھے۔ مگر ایک قول یہ ہے کہ آپ کی ولادت’’ سرشتہ‘‘ میں ہوئی۔(تذکرہ مشائخِ قادریہ رضویہ:202) تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 247 ھ، مطابق861ء کو ’’سامرا...