ضیائی شخصیات  

(سیّدہ )فریعہ( رضی اللہ عنہا)

فریعہ دختر مالک بن سنان جو ابوسعید خدری کی بہن تھی،ہم ان کا نسب پہلے انکی بہن کے ترجمے میں لکھ کر آئے ہیں،ایک روایت میں ان کانام فارعہ مذکور ہے،بیعت رضوان میں موجود تھیں،ان کی والدہ حبیبہ دختر عبداللہ بن ابی سلول تھیں۔ ابو احمد بن سکینہ نے باسنادہ ابو داؤد سے انہوں نے عبداللہ بن مسلمہ قعتبی سے انہوں نے مالک سے،انہوں نے سعد بن اسحاق بن کعب بن عجرہ سے،انہوں نے ان کی پھوپھی زینب دختر کعب بن عجرہ سے روایت کی،کہ فریعہ دختر مالک بن ...

(سیّدہ )فریعہ( رضی اللہ عنہا)

فریعہ دختر معوذ بن عفراء انصاریہ،ان کا نسب ربیع دختر معوذ کے ترجمے میں بیان ہوچکاہے،انہیں صحبت نصیب ہوئی،اور یہ مستجاب الدعوات تھیں،ان سے شادی کے موقعہ پر گانے اور دف بجانے کی اجازت کے بارے میں اہلِ بصرہ کو ایک حدیث یا دہے،تینوں نے ذکر کیا ہے۔ ...

(سیّدہ )فریعہ( رضی اللہ عنہا)

فریعہ دختر رافع بن معاویہ بن عبید بن جراح انصاریہ از بنو الجبر ،حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کی،یہ خاتون اسعد بن زرارہ کی والدہ تھیں،یہ بھی ممکن ہے،کہ اول الذکر اور یہ دونوں ایک ہوں،چنانچہ نسب اور قبیلہ بھی ایک ہی ہے،واللہ اعلم۔ ...

(سیّدہ )فریعہ( رضی اللہ عنہا)

فریعہ دختر وہب زہریہ،حضورِ اکرم نے انہیں اپنے ہاتھ پر اُٹھا لیا،اور فرمایا کہ جو شخص میری خالہ کو دیکھنا چاہتا ہے وہ اسے دیکھ لے،ابو موسیٰ نے مختصراً ان کا ذکر کیا ہے،اور لکھا ہے کہ جعفر نے اسی طرح ان کا ذکر کیا ہے،اور اس پر کوئی اضافہ نہیں کیا۔ ...

(سیّدہ )فسحم( رضی اللہ عنہا)

فسحم دخترِ اوس بن خولی بن عبداللہ بن حارث انصاریہ از بنو حبلی ،بقولِ ابن حبیب حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کی۔ فضتہ النوبیہ،خاتونِ جنت کی کنیز تھیں،ابو موسیٰ نے کتابتہً ابوالفضل جعفر بن عبدالواحد ثقفی سے ، انہوں نے ابوعثمان اسماعیل بن عبدالرحمٰن صابونی سے اجازۃً،انہوں نے ابوعثمان اسماعیل بن عبداللہ بن عبدالوہاب خوارزمی سے (جو احنف بن قیس کے عمزاد تھے)شوال دوسواٹھاون ہجری میں (ح) ابو عثمان نے ابوالقاسم الحسن بن محمد حافظ سے،ا...

(سیّدہ )غائنہ(رضی اللہ عنہا)

(سیّدہ )غائنہ(رضی اللہ عنہا) غائنہ،ایک روایت میں غائنہ مذکور ہے،یہ خاتون آپ کی خدمت میں حاض ہوئیں اورگزارش کی یارسول اللہ!میری ماں نے نذر مانی تھی،کہ میں اس کی طرف سے کعبے کی زیارت کو جاؤں ،فرمایا ، جاؤ،اور اس کی طرف سے یہ نذرادا کرو۔ اسی حدیث کو عثمان بن عطاء نے مرسلاً اپنے والد سے بیان کیاہے،ابن مندہ اور ابونعیم نے ذکرکیا ہے۔ ...