حضرت علامہ مفتی محمد یوسف سہالوی
حضرت علامہ مفتی محمد یوسف سہالوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ مفتی محمد یوسف بن مفتی محمد اصغر مفتی ابی الرحیم[1] بن ملا محمد یعقوب بن مولانا عبد العزیز بن ملا سعید ملا قطب الدین الشہید السہاولی: اپنے زمانہ کے جمال و کمال میں یوسف اور جامع فروع واصول اور ھاوی معقول و منقول،متعب،متہجد، صاحب ریاضت و مجاہدت و مکاشفہ تھے،۱۲۲۳ھ میں پیدا ہوئے اور اکثر کتب درسیہ کو اپنے والد سے پڑھا اور مولانا احمد ...