ضیائی شخصیات  

حضرت شیخ عمر بن فارض الحموی المصری

حضرت شیخ عمر بن فارض الحموی المصری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کنیت ابو حفص لقب شرف الدین اور اسم گرامی عمر بن فارض الحموی تھا قبیلہ بنی سعد سے تعلق رکھتے تھے یہ قبیلہ حضرت حلیمہ سعدیہ کا تھا شیخ ابن الفارض مصر میں پیدا ہوئے تھے مصر میں آپ کی روحانی شہرت نے عروج حاصل کیا ہزاروں طالبانِ حق خدا رسیدہ ہوئے آپ کا ایک دیوان عربی اشعار و قصایٔد پر مشتمل ہے یہ دیوان تقریبًا سات سو پچاس اشعار پر مشتمل ہے اس میں معارف و حقائق کے دریا بند ہیں یہ ایک ایسی نظم ہے ...

حضرت احمد بن عاصم انطاکی

حضرت احمد بن عاصم انطاکی علیہ الرحمۃ           آپ پہلے لوگوں میں ہیں آپکی کنیت ابو علی ہے بعض نے ابو عبداللہ کہا ہےاور یہ زیادہ صحیح ہے۔بشر حافی سری سقطی حارث محاسی کے ہمعصروں میں سے ہیں کہتے ہیں کہ فضیل عیاض کو دیکھا ہے ۔احمد ابی الحواری کے اساتذہ میں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہر عمل کا امام علم ہے اور ہرعلم کا امام عنایت ہے اور یہ بھی کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے"انما اموالکم واولادکم فتنۃ و نحن نستری...

حضرت منصوربن عمار

حضرت منصوربن عمار علیہ الرحمۃ         آپ پہلے طبقہ والوں میں ہیں آپ کی کنیت ابو السری ہےمروکے رہنے والے ہیں۔بعضوں نے انکو باورد کا رہنے والا کہا ہے اور بعضوں نے انکو پوشنگ اور بصرہ کا رہنے والا کہا ہے۔آپ حکاماء و مشائخ میں سے ہیں اور معاملات میں انکی اچھی باتیں مذکور ہیں ان کے انتقال کے بعد لوگوں نے انکو خواب میں دیکھا اور پوچھا کہ آپ کا حال کیسا ہے کہا کہ مجھ پر بڑی مہربانی کی گئی ۔ساتوں آسمان پر میرا منبر رکھا...

حضرت ابوالحسنین باروسی

حضرت ابوالحسنین باروسی علیہ الرحمۃ           آپکا نام اسلم بن الحسین باروسی ہے اور کنیت ابو عمر ان ۔شیخ ابو عبد الرحمن نے انکا صوفیہ کی تاریخ میں ذکر کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ نیشاپور کے پرانے مشائخ صوفیہ میں سے ہیں ۔حمدون قصار کے اساتذہ میں سے ہیں اور انکی دعا مقبول تھی۔ انہوں نے کہا ہے"لا یظہر علی احد من نور الایمان الاتباع السنۃ ومجانیۃ البدعۃ وکل موضع تری فیہ اجتہادا ظاہر ا بلا نور فاعلم ان ثمہ بدعہ ...

حضرت ابو عبداللہ مہدی باوردی

حضرت ابو عبداللہ مہدی باوردی رحمۃاللہ           آپ اس گروہ کے بزرگوں میں سے ہیں ابو حفص حداد کے استاذ ہیں ابو حفص باورد میں جاتے اور انکی شاگردی کرتے۔ابو عبداللہ ابتدا میں لوہار تھے اور کام کےہاتھ اٹھانے کا سبب یہ ہوا کہ ایک دن لوہے کو آگ میں رکھا ہوا تھا کہ ایک اندھا انکی دکان پر گذرا اور یہ آیت پڑھتاتھا"الملک یومئذ ن الحق للر حمٰن"یعنی آج کے دن کارحمن سچا مالک ہے۔ابو عبداللہ نے یہ سنا اور وہ لوہا جو ...

حضرت ابومزاحم شیزازی

حضرت ابومزاحم شیزازی رحمۃاللہ           وہ فارس کے بزرگوں میں سے تھےجنید ؒ اور شبلی ؒ سے انکی انبن رہی تھی ۔کب یہ معرفت میں باتیں کرتے تو مشائخ بھی اس سے ڈرتے ۔صاحب حدیث اور بڑے بزرگ تھے ۔شیخ ابو عبداللہ خفیف نے انکو اپنی کتاب میں فارس کے مشائخ کے چند ناموں میں ذکر کیا ہے۔انکا ۲۴۵ ہجری میں انتقال ہوا ابوحفص کی زیارت کے لیے جاتے تھے ابو حفص اور اس کے یاروں کو چند درہم کہیں سے ملے تھے ۔لوگوں نے کہا کہ ان...

حضرت ظالم بن محمد

حضرت ظالم بن محمد رحمۃ اللہ علیہ           آپ بڑے مشائخ میں سے ہیں آپکا نام ابو عبد اللہ تھا لیکن اپنے آپ کو ظالم کہتے تھے کہ مجھ سے ہر گز بندگی کا حق ادانہیں ہوتا تھا اس لیے میں ظالم ہوں اور وہ ابو جعفر حداد کے یاروں میں سے ہیں وہ کہتے ہیں کہ جو شخص چاہتا ہے کہ یہ راہ اس پر کھل جائے اسکو چاہیے کہ تین کام ضروری کرے۔خدا کے ذکر سے آرام پانا ،لوگوں سے بھاگنااور کم کھانا۔ (نفحاتُ الاُنس)...

حضرت ابو محمد حداد

حضرت ابو محمد حداد رحمۃ اللہ علیہ           آپ ابو حفص کے مریدوں میں سے ہیں کوپان سے ابو حفص کے پاس نیشاپور میں آئے آپ نے انسے کہا کہ لوہارا کام کر اور درویشوں کو دے اور اس سے خود نہ کھا اور آپ مانگ کر کھا ۔کچھ مدت ایسا کیا تو لوگوں طعن کرنا شروع کیا کہ دیکھو کماتا بھی ہے اور پھر مانگ کر بھی کھاتا ہے لیکن جب آخر انکو اعلیٰ درجہ پہنچایا گیا کہ انکا حال کس قسم کا ہے تو مقبولیت عامہ ظاہر ہوئی اس لیے لوگوں...

حضرت ابو سندی

حضرت ابو سندی علیہ الرحمۃ             شرح شطیحات شیخ روز بہان بقلی میں مذکور ہے کہ آپ با یزید کے اساتذہ میں سے ہیں ۔ بایزید کہتے ہیں کہ میں  ابو علی سے توحید میں فنا ہونےکا علم سیکھتا تھا اور ابو علی مجھ سے الحمد اور قل ھو اللہ سیکھا کرتے تھے۔ (نفحاتُ الاُنس)...

حضرت خلف بن علی

حضرت خلف بن علی رحمۃ اللہ علیہ           آپ بصرہ کے رہنے والے ہیں اور یحیٰ بن معاذ کے ہمصحبت تھے ۔آپ کہتے ہیں کہ ایک دفعہ یحی بن معاذ کی مجلس میں تھا ایک شخص کو وجد ہو گیا دوسرے نے شیخ سے پوچھا کہ اسکو کیا ہوا ہے ۔آپنے جواب دیا کہ اسنے خدا کی بات سنی وحدانیت کا راز اسکے دل میں کھل گیا ۔انسانیت کی صفت محو گئی۔ (نفحاتُ الاُنس)...