ضیائی شخصیات  

حضرت خواجہ قطب الدین مودود چشتی

حضرت خواجہ قطب الدین مودود چشتی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ آپ مادر زاد ولی تھے قطب الاقطاب اور قطب الدین لقب پایا تھا۔ شمع صوفیاء اور چراغ چشتیہ کے خطابات سے نوازے گئے تھے۔ یگانۂ روزگار محبوب پروردگار۔ صاحب الاسرار اور مخزن الانور تھے۔ خرقۂ خلافت اپنے والد بزرگوار سے حاصل کیا تھا۔ وہ اکثر ہوا میں پرواز کرکے جہاں چاہتے چلے جایا کرتے تھے۔ سات سال کی عمر میں قرآن پاک حفظ کرلیا اورسولہ سال کی عمر میں علوم دینیہ سے فارغ ہوگئے، آپ کی تصانیف میں سے منہاج الع...

حضرت خواجہ ناصر الدین ابو یوسف چشتی سرمدی

حضرت خواجہ ناصر الدین ابو یوسف چشتی سرمدی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ آپ سلسلہ چشتیہ کے بڑے مشائخ میں سے تھے۔ جمالِ طریقت اور کمال حقیقت کے مالک تھے۔ آپ کی کرامتیں اور کمالات ظاہر و باہر تھیں۔ آپ کر خرقۂ خلافت اپنے ماموں خواجہ ابومحمد چشتی سے ملا۔ والد کا اسم گرامی سید محمد سمعان تھا۔ خواجہ ابومحمد آپ کو اپنا بیٹا ہی جانتے تھے اور آپ نے آپ کی تربیت کی۔ آپ کی عمر چھتیس سال کی تھی کہ آپ کے ماموں کا انتقال ہوگیا اور آپ ان کی جگہ جلوہ فرما ہوئے، آپ کا نسبِ...

حضرت مخدوم ابوالقاسم نقشبندی

حضرت مخدوم ابوالقاسم نقشبندی علیہ الرحمۃ آپ کا اسم گرامی ابوالقاسم اورلقب نورالحق تھا لیکن آپ پورے سندھ میں’’ مخدوم نقشبندی‘‘ کے نام سے مشہور و معروف تھے ابتداءً آپ نے قرآن پاک حفظ کیا پھر علومِ ظاہریہ کی تکمیل کے بعد علومِ باطنیہ کی طرف متوجہ ہوئے شروع میں چند روز مخدوم آدم کے پاس رہے ایک روز مخدوم آدم نے آپ سے فرمایا ’’میاں صاحبزادے آپ میں نہایت عمدہ صلاحیت ہے اگر تم سرہند چلے جاؤ تو وہاں تم اپنی بلند استعداد...

حضرت شیخ ابوطاہر مدنی

حضرت شیخ ابوطاہر مدنی علیہ الرحمۃ یہ شافعی المسلک عالم تھے نہایت اطاعت گزار اور علم دوست انسان تھے نرم دل والے اور بہت زیادہ رونے والے تھے ان کا انتقال ۱۱۴۵ھ میں ہوا۔ شاہ ولی اللہ نے بھی علمِ حدیث کی اجازت ان سے حاصل کی تھی۔ ...

حضرت مخدوم ضیاء الدین ٹھٹھوی

حضرت مخدوم ضیاء الدین ٹھٹھوی علیہ الرحمۃ یہ اپنے وقت کے بڑے محدث تھے یہ شیخ شہاب الدین کی اولادمیں سے تھے آپ ۱۰۹۱ھ بمطابق ۱۶۸۰ء ٹھٹہ میں پیدا ہوئے والد کا نام’’ ابراہیم‘‘ اور دادا کا نام ’’ہارون‘‘ تھا اور پھر ٹھٹہ کے مشہور عالم مخدوم عنایت اللہ سے علم حاصل کرنا شروع کیا۔ مخدوم ضیاء الدین نہایت سادہ اور فقیرانہ زندگی بسر کرتے تھے انہوں نے اپنے زمانے کے لوگوں کو بڑا علمی و روحانی فیض پہنچایا۔ اسّی(۸۰)...

حضرت مخدوم محمد معین ٹھٹھوی

حضرت مخدوم محمد معین ٹھٹھوی علیہ الرحمۃ مخدوم محمد معین کی ٹھٹہ میں ولادت ہوئی اس زمانے میں ٹھٹہ علوم و فنون کا گہوارہ تھا آپ نے ابتدائی تعلیم اپنے والد سے حاصل کی ان کے علاوہ آپ کے اساتذہ میں شاہ عنایت اللہ کا ذکر ملتا ہے مخدوم محمد معین نے اپنی کتاب ’’دراسات اللبیب‘‘ میں اپنے اساتذہ میں شاہ ولی اللہ اور شاہ عبدالقادر کا بھی ذکر کیا ہے۔ مخدوم محمد معین نے روحانی فیوض کے لیے مخدوم ابوالقاسم نقشبندی سے بیعت کی اور...

حضرت شیخ عبدالقادر مکی

حضرت شیخ عبدالقادر مکی علیہ الرحمۃ یہ مکہ مکرمہ کے مفتی اور نہایت فصیح و بلیغ شخص تھے علم فقہ میں ممتاز حیثیت کے مالک تھے، ان کے فتاویٰ کا مجموعہ ’’فتاوی قادریہ‘‘ کے نام سے معروف ہے، ان کی وفات ۱۱۳۸ھ میں ہوئی مخدوم محمد ہاشم ٹھٹھوی نے علمِ حدیث ان سے حاصل کیا اور ان کی مرویات کے بارے میں ایک کتاب ’’اتحاف الاکابر بمرویات الشیخ عبدالقادر‘‘لکھی۔ ...

حضرت مخدوم محمد سعید ٹھٹھوی

حضرت مخدوم محمد سعیدٹھٹھوی علیہ الرحمۃ مخدوم صاحب کے اس استاذ کے حالاتِ زندگی معلوم نہ ہوسکے صرف اتنا معلوم ہوا ہے کہ مخدوم صاحب نے ان سے درس نظامی کا (متوسطہ)درمیانہ نصاب پڑھا تھا۔...