شیخ مظفر بلخی
شیخ مظفر بلخی (مکہ) رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ آپ شیخ شرف الدین منیری قدس سرہٗ کے مرید اور خلیفہ تھے شیخ شرف الدین نے آپ کو اپنے مکتوبات میں امام مظفر کے نام سے موسوم کیا ہے مناقب الاصفیاء میں لکھا ہے کہ شیخ شرف الدین منیری کے ایک لاکھ مرید تھے ان میں سے تین سو حضرات واصل باللہ تھے اور تین ایسے بزرگ تھے جو محبوب اللہ تھے ایک جناب مظفر بلخی دوسرے ملک زادہ مظفر تیسرے مولانا نظام الدین حصاری قدس سرہم تھے۔حضرت شیخ مظفر بلخی کے والد مکرم جناب شمس الدین بل...