ضیائی شخصیات  

سیّدنا عمرو بن زرارہ رضی اللہ عنہ

  ابن زرارہ۔انصاری۔ابراہیم بن علاء حمصی نے ولیدبن مسلم سے انھوں نے ولید بن سلیمان بن ابی سائب سے انھوں نے قاسم سے انھوں نے ابوامامہ سے روایت کی ہے کہ وہ کہتےتھے ہم رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کےپاس بیٹھے ہوئےتھے کہ یکایک عمروبن زرارہ آئےایک تہ بند باندھے ہوئے اورایک چادراوڑھے ہوئے تھے مگرتہ بند ان کا ٹخنوں سے نیچاتھانبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے کپڑے کاکنارہ اٹھالیااورنہایت عاجزی کے ساتھ کہنے لگےکہ یااللہ یہ تیرابندہ اورتیرے بندے کا اورتیر...

سیّدنا عمر رضی اللہ عنہ

ابن عمرولیثی بعض لوگ ان کاعبیدبن  عمرو بیان کرتےہیں ۔ابونعیم نے کہاہے کہ ان کی حدیث قرۃ بن خالدسے مروی ہے انھوں نے سہل بن علی نمیری سے روایت کیاہے کہ وہ کہتےتھے فتح مکہ کے وقت عمربن عمر ولیثی کے عقد میں پانچ عورتیں تھیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے انھیں حکم دیا کہ ان میں سے ایک عورت کوطلاق دے دیں اس حدیث کو عبدالوہاب بن عطاء نے قرۃ بن خالد سے روایت کیاہے کہ انھوں نے کہایہ حدیث میں نے عبیدبن عمرو سے سنی ہے۔ان کا تذکرہ ابن مندہ اور ابونعیم نے لک...

حضرت مولانا حسن بخش مفتی خیرآباد

حضرت مولانا حسن بخش مفتی خیرآباد رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ حضرت مولاناحافظ سید نبی بخش خیر آبادی کے صاحبزادے،نسبی علاقہ حضرت حاجی صفت اللہ محدث خیر آبادی سے وابستہ ہے،حافظ قرآن پاک تھے، والد ماجد کے زیر تربیت رہ کر کتب درسیہ کی تکمیل کی،فقہ سے خاص دل چسپی تھی،بکثرت جزئیات فقہ! زبر تھیں،اس کے باوجود مسائل کے استفتاء پربتقاضائے احتیاط مراجعت کتب کرلیا کرتے تھے،ایک مرتبہ سیتا پور کے کسی شخص نے کوئی بات پوچھی،آپ نے سر سری طور پر جواب دیدیا،وہ چلے گئے، شب...

سیّدنا عمرو ابن حمزہ رضی اللہ عنہ

ابن حمزہ بن سنان۔اسلمی۔حدیبیہ میں رسول خداصلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ تھے۔مدینہ میں آئے تھےبعداس کے انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اجازت مانگی کہ اپنے جنگل کی طرف واپس جائیں چنانچہ آپ نے اجازت دی اور یہ چلے جب مقام صوعقہ میں جو مدینہ سےایک منزل فاصلہ پر ہے توایک لونڈی عرب کی ان کو ملی جونہایت حسین تھی شیطان نے ان کوبہکایااوریہ اس سے متلوث ہوگئےاوریہ محصن نے تھےبعداس کے ان پر ندامت طاری ہوئی اورپھرنبی صلعم کے حضور واپس آئے اورآپ سے سب حال ...

سیّدنا عمرو ابن احیحہ رضی اللہ عنہ

ابن احیحہ بن جلاح۔انصاری۔اسی نسب کو ہم بیان کرچکے ہیں۔ان کاتذکرہ ابن ابی حاتم نے ان لوگوں میں لکھاہے جنھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی ہے انھوں نے خزیمہ بن ثابت سے بھی روایت کی ہے ان سے عبداللہ بن علی بن سائب نے روایت کی ہے ابوعمرنے کہاہے کہ یہ بات میری سمجھ میں نہیں آتی اس لیے کہ عمروبن احیحہ اخیانی بھائی ہیں عبدالمطلب بن ہاشم کے کیوں کہ ہاشم بن عبدمناف کے نکاح میں سلمی بنت زید تھیں جوقبیلۂ بنی عدی بن نجار سے تھیں جب ہاشم کاانتقال ہو...