متفرق  

حضرت شیخ سعد حداد(لوہار)اور ان کےمرید جوہر

حضرت شیخ سعد حداد(لوہار)اور ان کےمرید جوہر علیہ الرحمۃ           شیخ جوہر شروع میں کسی شخص کے غلام تھے۔پھر آزاد ہوگئے۔عدن کے بازار میں خرید و فروخت کیا کرتے تھےاور فقرا کی مجالس میں حاضر ہوتے تھےاور ان سے بڑا اعتقاد ،اخلاص رکھتے تھے۔وہ امی تھے۔جب شیخ کبیر حداد کی وفات کا وقت آیا۔جو کہ عدن میں دفن ہیں تو فقراء نے ان سے کہا کہ آپ کے بعد شیخ کون ہوگا؟فرمایا،میرے مرنے کے بعد تیسرے دن اس مقام پر کہ فقراء...

حضرت شیخ ابوالعباس المرسی

حضرت شیخ ابوالعباس المرسی علیہ الرحمۃ           آپ شیخ ابو الحسن شاذلیؒ کے شاگرد ہیں۔مقامات عالیہ اور کرامات ظاہرہ والے تھے۔ایک دن ایک شخص آپ کو ضیافت میں لے گیا۔ان کے امتحان کے لیے ایسا کھانا پکایا۔جس میں شبہ تھا۔شیخ کے سامنے وہ کھانا رکھا۔شیخ نے اس سے کہا کہ اگر حارث مجاسبی کی ایک رگ انگلی میں تھی کہ جب شبہ والے کھانے پر ہاتھ ڈالتے تو وہ حرکت کرنے لگتی تھی۔یاد رہے کہ میرے ہاتھ میں ساٹھ رگیں ایسی ہی...

حضرت یاسین مغربی حجام اسود

حضرت یاسین مغربی  حجام اسود علیہ الرحمۃٰ           آپ ولی اور صاحب کرامت ہیں،لیکن حجامی کی صورت میں اس کو چھپا رکھا تھا۔امام نودی رحمتہ اللہ علیہ ان کےمرید و معتقد تھے۔ان کو زیارت کو گئے تھے۔ان کی صحبت و خدمت سے تبرک حاصل کرتے تھےاور ان کی نسبت ارادت کے مقام میں تھی۔جس امر کا وہ اشارہ کرتے،اسی پر چلتے تھے۔ایک دن ان سے کہا کہ جوکتابیں تمہار ےپاس مستعار ہیں۔وہ ان کو مالکوں کو دے دواور اپنے گھر جاؤ۔...

حضرت شیخ عفیف الدین تلسانی

حضرت شیخ عفیف الدین تلسانی علیہ الرحمۃٰ آپ کا نام سلیمان بن علی ہے۔بعض متعقب فقہاء نے ان کی طرف زندقہ الحاد کی نسبت کی ہے۔وجہ  اس کی یہ لکھی ہے کہ لوگوں نے ان کو ایک بار کہا" انت نصیر بعض منی یعنی نصیر تو میرا ہی جزو ہے اور صوفیہ کی اصطلا حات کے عالم پر یہ بات پوشیدہ  نہیں کہ ان کے مقامات میں سے ایک مقام جمع ہے کہ اس مقام کا صاحب وجود کے تمام اجزا کو اپنے اجزاء و تفصیل دیکھتاہے اور سب کو اپنے اندر مشاہدہ کرتا ہے۔جیسا کہ کہتے ہیں۔ خبردرو...

حضرت شیخ ابو المغیث جمیل یمنی

حضرت شیخ ابو المغیث جمیل یمنی علیہ الرحمۃ           آپ بڑے عالی مقامات،عمدہ حالات اور کرامات والے تھے۔شروع میں ڈاکو تھے۔ایک قافلہ کے گھاٹ میں بیٹھے ہوئے تھے۔دفعتہً  سنا کہ کوئی  غیب سے کہتا ہے۔یاصاحب  العین علیک عینی یعنی اے شخص جس کی آنکھ  قافلہ پر ہے۔تجھ پر میری آنکھ لگی ہوئی ہے۔ان میں اس ابت نے پورا اثر کیا ۔جو کچھ ان کے پاس مال و اسباب تھا۔سب سے علیحدہ ہوگئےاور خدائے تعالیٰ ک...

حضرت شیخ عیسیٰ بن ہتار

حضرت شیخ عیسیٰ بن ہتار علیہ الرحمۃ           امام یافعی رحمت اللہ کہتے ہیں۔آپ کا ایک دن فاحشہ عورت کے پاس گئےاور اس سے کہا،عشاء کے بعد میں تمہارے پاس آؤں گا۔وہ خوش ہوگئی اور اپنا بناؤ سنگار کیا۔عشاء کے بعد آپ اس کے پاس آئے اور اس کے گھر میں دو رکعت  نماز پڑھی اور باہر نکل آئے۔اس عورت کا حال بدل گیا اور توبہ کی۔جو کچھ اس کے پا س مال اسباب تھا۔سب سے علیحدہ ہوگئی ہے۔شیخ مئ اس عقد ایک درویش کے سا...

حضرت شیخ موسی سورانی

حضرت شیخ موسیٰ سورانی رحمتہ اللہ علیہ آپ شیخ ابو مدین مغربی علیہ الرحمۃ کے اکابر مریدوں میں سے ہیں۔شیخ سعید الدین مرغانی شرح قصیدہ تائیہ میں لکھتے ہیں کہ میں نے شیخ مغیر  طلحہ بن عبد اللہ بن طلحہ تستری عراقی رحمتہ اللہ سے ۶۶۵ھ میں سنا تھا کہ انہوں نے شیخ عماد الدین محمد بن شیخ الشیوخ شہاب الدین سہروردی علیہ الرحمۃ سے سنا کہ وہ یوں فرماتے تھے۔میں ایک حج میں اپنے والد کے ساتھ تھا۔ایسے وقت میں کہ میں خانہ کعبہ کا طواف کرتا تھا۔اتفاقاً دیکھا کہ ...

حضرت شیخ سعد الدین الفرغانی

حضرت شیخ سعد الدین الفرغانی علیہ الرحمۃ           آپ اہل معرفت میں بڑے کامل اور اصحاب ذوق ودجدان میں بزرگ گذرے ہیں۔کسی شخص نے علم حقیقت کے مسائل کو ضبط و ربط کے ساتھ ان جیسا جو انہوں نے"شرح قصیدہ تائیہ فارفیہ" کے دیباچہ میں بیان کیا ہے"نہیں کیا۔پہلے اس کی فارسی عبادت میں شرح کی اور اپنے شیخ شیخ صدر الدین قونیوی کی خدمت میں پیش کی۔شیخ نے اس کو بہت بہت پسند کیا اور اس بارہ میں کچھ لکھا۔شیخ سعد الدین نے ا...

حضرت شیخ موید الدین جندی

حضرت شیخ موید الدین جندی رحمتہ اللہ علیہ           آپ شیخ صدر الدین کے شاگردوں اور مریدوں میں سے ہیں۔علوم ظاہری و باطنی کے جامع ہیں۔شیخ بزرگ کی بعض تصانیف جسے "فصوص الحکم"،"مواقع النجوم " کو شرح کیا ہےاور فصوص کی تمام شرحوں کا ماخذ انہی کی شرح ہے۔اس میں بہت سی تحقیقات ہیں کہ جو باقی کتب میں نہیں۔ان کا کمال اس شرح سے معلوم ہوسکتا ہے۔آپ فرماتے ہیں کہ شیخ صدر الدین علیہ الرحمۃ کے فصوص کے خطبہ کو میرے لی...

حضرت ابراہیم بن معصاد الجعبری

حضرت ابراہیم بن معصاد الجعبری علیہ الرحمۃ آپ کی کنیت ابو اسحق ہے۔صاحب آیات ظاہرہ اور مقامقت فاخرہ تھے۔آپ کا مذہب محو کلی اور نفی وجود  افلاس و ناداشت کا تھا۔شیخ عبدالقادر گیلانی علیہ الرحمۃ فرماتے ہیں۔           انابلبل الافصاخ املاء دوحھا      طر باوفی العلیاء بازا شھب           یعنی میں خوش بیاں ایک بلبل ہوں کہ جو درخت کو خوش...